Google bans app developer with 600 million downloads for being a fake click factory

جعلی کلکس پر گوگل نے 60 کروڑ بار ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپس کے ڈویلپر کو پلے سٹور سے بلا ک کر دیا

گوگل نے ایک مقبول چینی ایپ ڈویلپر  کو پلے سٹور پر بلاک کر دیا ہے۔گوگل نے بتدریج اس ایپ ڈویلپر کی درجنوں ایپس پلے سٹور سے ہٹا دی ہیں۔ بز فیڈ اور سیکورٹی ریسرچر کے مطابق چینی ڈویلپر صارفین کی ایپ پرمیشن کا غلط استعمال کر رہے تھے۔ چینی ڈویلپر کمپنی DO Global میں چینی کمپنی Baidu کی بھی جزوی ملکیت ہے۔ DO Global جعلی کلکس کے ساتھ ساتھ دھوکہ دہی کی دوسری سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے۔
DO Global کی 6 ایپس میں ریسرچر کو ایسا کوڈ ملا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ ایپس بیک گراؤنڈ میں یا بند ہوتے ہوئے بھی جعلی اشتہاری کلکس کرتی تھیں۔
DO Global  کی پلے سٹور پر پہلے 100 ایپس تھیںان میں سے بہت سی دوسرے ڈویلپرز کے نام پر درج تھیں۔ گوگل نے ان میں سے 46 ایپس ہٹا دی ہیں۔
ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ گوگل نے ایک ساتھ ہی بہت سی ایپس کو ہٹایا ہو۔ پچھلے سال بھی جنوری میں پلے سٹور سے 60 ایپس ڈیلیٹ کی تھیں۔ سیکورٹی ریسرچ کمپنی چیک پوائنٹ کے مطابق  یہ ایپس غیر اخلاقی اشتہار دکھاتی تھیں۔ ان میں سے کئی  بچوں کی گیمز کی ایپس بھی تھیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 27 اپریل 2019

Share On Whatsapp