Google Chrome for Android gets Dark Mode with latest update

اینڈروئیڈ کے لیے گوگل کروم میں ڈارک موڈ پیش کر دیا گیا

اینڈروئیڈ پر گوگل  کروم میں وہ فیچر متعارف کرادیا گیا ہے، جس کا صارفین کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ گوگل نے اینڈروئیڈ پر گوگل کروم  کی تازہ ترین  ورژن    74.0.3729.112 میں  ڈارک موڈ متعارف کرا دیا ہے۔ تاہم ڈارک موڈ کو فعال کرنے والا آپشن فوری طور پر دستیاب نہیں ہے، صارفین  فی الحال اسے کروم فلیگز کے ذریعے فعال کر سکتے ہیں۔
ایسا کرنے کے لیے آپ کو ایڈریس بار میں chrome://flags/#enable-android-night-mode پیسٹ کرنا پڑے گا۔
اس کے بعد ڈراپ ڈاؤن مینو سے Android Chrome UI dark mode منتخب کرکے کروم کو دوبارہ لانچ کرنا پڑے گا۔
اس اپ ڈیٹ میں گوگل نے مینو میں Translate... کا شارٹ کٹ بھی شامل کیا ہے۔ اس سے صارفین ویب پیج کو انگریزی یا کسی بھی زبان میں ترجمہ کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ آپشن اسی صورت میں ظاہر ہوگا جب کروم کو لگے کہ ویب پیج کی زبان ڈیوائس کی ڈیفالٹ زبان سے مختلف ہے۔
اگر آپ کو اپنے براؤزر میں یہ تبدیلیاں نظر نہیں آ رہیں تو پلے سٹور سے کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کر لیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 27 اپریل 2019

Share On Whatsapp