Apple to merge Find my iPhone and Find My Friends into a single app

ایپل اپنی Find my iPhone اور Find My Friends ایپس کی ایک ہی ایپ بنائے گی

ایپل کے آئی او ایس 13 میں کئی بڑی تبدیلیاں ہونگی ۔ اس میں مکمل سسٹم کے لیے ڈارک موڈ، undo gestures اور آئی پیڈ فیچرز جیسے ملٹی پل ونڈو ایپس وغیرہ شامل ہونگے۔ اب خبریں آئیں ہیں کہ ایپل Find my iPhone اور ٖFind My Friends ایپس کو ایک سنگل ایپ میں یکجا کرنے پر کام کر رہا ہے۔ اس نئی ایپ کو فی الحال گرین ٹارچ (Green Torch) کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔
نئے یونیورسل فریم ورک Marzipan  سے  نئی ٹریکنگ ایپلی کیشن آئی او ایس اور میک او ایس دونوں  ورژنز میں پیش کی جائے گی۔
ایپل اس میں آف لائن ٹریکنگ کے لیے Find Network فیچر بھی شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ یہ فیچر تب کام کرے گا جب ڈیوائس وائی فائی یا سیلولر نیٹ ورک سے جڑی نہیں ہوگی۔
اس میں ایک فیچر نوٹی فیکیشن کا بھی ہوگا۔ جب کوئی دوست یا رشتے دار  کسی مخصوص جگہ پر آئے یا جائے گا تو صارفین کو اس بارے میں نوٹی فیکیشن ملے گا۔
ایپل این ایف سی ٹیگ کی طرز پر ایک ہارڈ وئیر ٹریکنگ پروڈکٹ پر کام کر رہا ہے۔اسے کسی بھی چیز یا ڈیوائسز سے اٹیچ کیا جا سکے گا۔ یہ صارفین کے iCloud اکاؤنٹ سے منسلک ہوگی ۔ اس ٹیگ کی لوکیشن دوستوں اور رشتے داروں سے شیئر کی جا سکے گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 20 اپریل 2019

Share On Whatsapp