Samsung announces Galaxy A60 with punch hole display and Galaxy A40s

سام سنگ نے گلیکسی اے 40 ایس اور گلیکسی اے 60 متعارف کرا دئیے

سام سنگ نے اپنی اے سیریز میں دو نئے سمارٹ فونز کا اضافہ کیا ہے۔ سام سنگ نے  یہ سمارٹ فون چین میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران  متعارف کرائے۔ سام سنگ نے اس بار اے سیریز میں اے 60 اور اے 40 ایس  کا اضافہ  کیا ہے۔ نیا گلیکسی اے 60 ڈیزائن کے سے اے 8 ایس جیسا ہے کیونکہ اس میں بھی پنچ ہول ڈسپلے ہے جبکہ اے 40 ایس  کے نام سے  اصل میں ایم 30 کو ری برانڈ کیا  گیا ہے ۔خیال ہے کہ اصل ایم لائن چینی مارکیٹ میں پیش نہیں کی جائے گی۔

گلیکسی اے 60 میں فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کا حامل  6.3 انچ ایل سی ڈی انفینیٹی – او ڈسپلے ہے۔ اس ڈسپلے کے سب سے اوپر بائیں جانب پنچ ہول ہے، جس میں فون کا 32 میگا پکسل سیلفی کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔اس فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو بھی متاثر کن یعنی 92 فیصد ہے۔
اس فون کے ٹاپ پر سپیکر گرِل نہیں ہے کیونکہ سام سنگ نے سکرین کاسٹ ساؤنڈ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو  LG G8 ThinQ کی طرح مکمل ڈسپلے کو بڑے سپیکر کی طرح استعمال کرتی ہے۔

اس فون کی بیک پر 32MP f/1.7 مین کیمرہ، 8MP f/2.2 الٹرا وائیڈ کیمرہ اور 5MP کا ڈیپتھ سنسر ہے۔ کیمرے کے نیچے ایل ای ڈی فلیش اور اس کے ساتھ ہی فنگر پرنٹ سنسر ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 675 چپ سیٹ کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس کی بیٹری کی گنجائش 3500 ایم اے ایچ ہے جسے ٹائپ سی کنکٹر سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
گلیکسی اے 40 ایس میں 6.4 انچ سپر ایمولیڈ فل ایچ ڈی پلس انفینیٹی یو ڈسپلے ہے۔ اس کا سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل ہے جبکہ بیک پر 13MP f/1.9 مین، 5MP f/2.2 الٹرا وائیڈ اور 5MP ڈیپتھ سنسر یونٹس ہیں۔

اس فون میں ایگزینوس 7904 ایس او سی کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون میں 15Wفاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 60 کی قیمت 1999 یوان یا 300 ڈالر یا 265 یورو جبکہ اے 40 ایس کی قیمت 1499 یوان یا 225 ڈالر یا 200 یورو ہوگی۔ کمپنی نے ابھی دونوں سمارٹ فونز کی دستیابی کا تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 17 اپریل 2019

Share On Whatsapp