New study calls phone addicts more life threatening behind the wheel than drunks

فون کی لت ، نشے میں گاڑی چلانے سے زیادہ خطرناک ہے۔ نئی تحقیق

ایک تجزیاتی کمپنی  زین ڈرائیو (Zendrive) نے اپنی نئی تحقیق کے لیے  ایسے ڈرائیوروں کا ڈیٹا حاصل کیا جو اپنی گاڑیوں پر مجموعی طور پر 160ارب میل کا فاصلہ طے کر چکے تھے۔تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران فون کا استعمال نشے میں ڈرائیونگ کرنے سے زیادہ خطرناک ہے۔
رپورٹ میں بتایا  گیا ہے ک پچھلے سال  ڈرائیوروں کے اپنی فون کی وجہ سے توجہ ہٹنے کے باعث 6227 پیدل چلنے والے  افراد ہلاک ہوئے ۔ زین ڈرائیو کا کہنا ہے کہ فون کی لت کے شکار افراد ڈرائیونگ کے دوران 28فیصد وقت میں سڑک پر توجہ نہیں دیتے۔
یہ عام عوام سے 1.5 گُنا زیادہ سڑک پر رہتے ہیں اور فون استعمال کرتے ہوئے ڈرائیونگ میں  3 گنا زیادہ وقت لگاتے ہیں۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس سروے میں شامل 90 فیصد افراد نے بتایا کہ  وہ محفوظ ڈرائیور ہیں۔ ان میں سے 47 فیصد  اپنی ڈرائیونگ کے وقت 10 فیصد یا اس سے بھی زیادہ بار فون استعمال کرتے ہیں۔جن لوگوں کی توجہ موبائل کی وجہ سے بٹتی ہے، وہ نشے میں ڈرائیونگ کرنے والوں سے زیادہ مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔

ایک ٹسٹ میں پتا چلا کہ فون استعمال کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرنے والوں کو خون میں .08% الکوحل کی سطح کے ڈرائیوروں  یعنی نشے میں دھت ڈرائیوروں کی سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ سمارٹ فون استعمال کرنے والے زیادہ حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ وہ کسی گاڑی کے پیچھے جاتے  ڈرائیونگ کرتے ہوئے 9 فیصد کم رفتار سے بریک لگاتے ہیں۔ اس کے بعد دوبارہ عام رفتار تک پہنچتے میں بھی 19 فیصد سست رفتار ہوتے ہیں۔

زین ڈرائیو نے ٹریفک سیفٹی کے لیے ٹرپل اے فاؤنڈیشن (AAA Foundation) کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نشے میں ڈرائیونگ کرنے والے سڑکوں پررات 12 سے  3 بجے کے درمیان ہی ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس فون کی لت میں مبتلا لوگ صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک سڑکوں پر ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے موبائل  کی لت میں مبتلا لوگ نشے میں ڈرائیونگ کرنے والوں سے زیادہ بڑا خطرہ ہیں۔
زین ڈرائیو نے تجویز پیش کی ہے کہ  ڈرائیونگ شروع کرنے سے پہلے فون  میں  آٹو ریسپانڈر فیچر فعال کر دینا چاہیے۔
اگر آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو Do Not Disturb While Driving موڈ فعال کر دیں۔ یہ فیچر تمام ٹیکسٹ کو بلاک کردیتا ہے لیکن ضروری ٹیکسٹ کو رپلائی میں بتا دیتا ہے کہ آپ ڈرائیورنگ کر رہے ہیں۔ یہ موڈ پسندیدہ نمبروں کے سوا دوسری فون کالز بھی بلاک کر دیتا ہے۔ اگر کوئی شخص دوسری بار کال کرے تو یہ فیچر دوسری کال کے بارے میں بتا دیتا ہے۔
اینڈروئیڈ پر صارفین مختلف ایپس جیسے Driving Detective انسٹال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 اپریل 2019

Share On Whatsapp