Samsung Galaxy A20e unveiled with a smaller 5.8

سام سنگ نے 5.8 انچ کی چھوٹی سکرین کےساتھ گلیکسی اے 20 ای متعارف کرا دیا

سام سنگ نے اے20  ماڈل کا ایک اور ورژن  گلیکسی اے 20 ای بھی جاری کر دیا ہے۔ اس فون میں 6.4 انچ سپر ایمولیڈ ڈسپلے  کی بجائے 5.8 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے استعمال کیا گیا ہے، جس کی ریزولوشن 720 x 1,560 پکسلہے۔ فون میں انفینیٹی  وی نوچ بھی ہے، جس میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ نصب ہے۔  فون کے ڈوئل رئیر  کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ  f/1.9 اپرچر کے ساتھ 13 میگا پکس اور الٹراوائیڈ ماڈیول 5 میگا پکسل کا ہے۔فنگر پرنٹ ریڈر بھی فون کے رئیر پر نصب ہے۔

سام سنگ گلیکسی اے 20 ای میں ایگزینوس 7884 چپ سیٹ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔فون کی سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اس فون میں اینڈروئیڈ گو کی بجائے فل اینڈروئیڈ ورژن انسٹال ہے۔
فون کی سکرین چھوٹی ہونے کی وجہ سےا س کی بیٹری کا سائز بھی کم یعنی 3000 ایم اے ایچ کر دیا گیا ہے۔اس بیٹری کو 15W چارجر سے فاسٹ چارج کیا جا سکتا ہے۔
سام سنگ گلیکسی  اے 20 ای سیاہ اور سفید رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 10 اپریل 2019

Share On Whatsapp