WhatsApp says its fake news tip line is just for research

وٹس ایپ کا نیوز ٹِپ فیچر صرف تحقیقاتی مقاصد کے لیے ہے

اس ہفتے کے شروع میں وٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ بھارت میں الیکشن کے دوران فارورڈ ہونے والے پیغامات کی تصدیق کے لیے  ایک ٹِپ لائن کا آغاز کر رہا ہے۔  یہ نئی سروس جعلی خبروں کے خاتمے کے لیے ہاٹ لائن نہیں ہے۔وٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ ٹِپ لائن  پلیٹ فارم پر شیئر کی جانے والی  گمراہ کن معلومات کے حوالے سے ایک تحقیقی ٹول ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس پراجیکٹ میں فیس بک کے پارٹنر  ”پرونٹو“ (Pronto) کا کہنا ہے کہ  ٹِپ لائن  صرف تحقیقی مقاصد کے لیے ہے۔
اس کا مقصد بھارتی الیکشن میں پھیلنے والی گمراہ کُن خبروں کا تجزیہ کرنا ہے۔
اس پروجیکٹ کی ویب سائٹ کے مطابق چیک پوائنٹ ٹِپ لائن  کا پہلا مقصد  تحقیق کے لیے ڈیٹا کا حصول ہے۔ یہ  ایسی ہیلپ لائن نہیں کہ ہر صارفین کو انفرادی جواب دے۔ ویب سائٹ کے مطابق ان کے پاس جمع ہونے والی  معلومات میں  سے متوقع گمراہ کن معلومات کا تجزیہ کیا جائے گا اور ضروری ہوا تو کسی صارف کو جواب دیا جائے گا۔
فیس بک کی ملکیتی کمپنی وٹس ایپ کا کہنا ہے کہ چیک پوائنٹ ٹِپ لائن کا مقصد الیکشن کے دوران  صارفین کو جوابات دینا نہیں ہے۔

پرونٹو کی ویب سائٹ کے مطابق اگر کمپنی کے ریکارڈ میں  پہلے سے جعلی معلومات کا ریکارڈ ہوا تو صارفین کو اس حوالے سے لازمی جواب دیا جائے گا۔ تاہم اگر کوئی افواہ  نئی ہے  اور اس تحقیق کے مطابق نہیں تو صارفین کو 24 گھنٹے میں آؤٹ آف سکوپ کا پیغام دیا جائے گا۔
بہت سے بھارتی صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی دن پہلے  ٹِپ لائن پر پیغامات بھیجے تھے، انہیں اب تک کسی قسم کا جوابی پیغام موصول نہیں ہوا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 6 اپریل 2019

Share On Whatsapp