Oppo A7n announced: It's an A5s with more RAM and better selfie camera

اوپو نے اے 7 این کا اعلان کر دیا

 اوپو نے پچھلے ماہ اے 5 ایس متعارف کرایا تھا۔آج کمپنی نے اسے بہتر ہارڈ وئیر اور نئے نام کے ساتھ چین میں دوبارہ لانچ کر دیا ہے۔ اسے چین میں اے 7 این کے نام سے لانچ کیا گیا ہے۔
اے 7 این کا ہارڈ وئیر تقریبا ً اے 5 ایس جیسا ہی ہے لیکن اس میں ریم اور سیلفی کیمرہ کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اوپو اے 7 این میں 4جی بی ریم اور 16 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے جبکہ اے 5 ایس میں 3 جی بی ریم اور 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ تھا۔
اے 7 این کے دوسرے ہارڈ وئیر میں ہیلیو پی 35 ایس او سی، 6.2 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون  کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ  (13MP f/2.2 + 2MP f/2.4) ہے۔ اے 7ا ین میں اینڈروئیڈ اوریو بیسڈ کلر او ایس 5.2.1 انسٹال ہے۔
اے 7 این میں  فنگر پرنٹ سکینر فون کی بیک پر ہے۔ اس فون میں 4230 ایم ایچ کی بیٹری ہے۔ اس فون کی قیمت اور دستیابی کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 2 اپریل 2019

Share On Whatsapp