NASA proves its space helicopter can fly on Mars

ناسا نے ثابت کر دیا کہ اُن کا خلائی ہیلی کاپٹر مریخ پر اڑ سکتا ہے

ناسا کے مریخی ہیلی کاپٹر پراجیکٹ پر کام کرنے والے سائنسدانوں نے اپنا کام ختم کر لیا ہے۔ انہوں نے 4  پاؤنڈ وزنی ایسا ہیلی کاپٹر بنایا ہے جو  مریخی مشن مریخ 2020 روور کے ساتھ مریخ پر اڑے گا۔
مریخی مشن کے  ساتھ ہیلی کاپٹر بھیجنے سے پہلے سائنس دانوں کو ثابت کرنا تھا کہ اُن کا ہیلی کاپٹر مریخ کے ماحول میں اڑ سکتا ہے۔اسی لیے اس پراجیکٹ پر کام کرنے والی ٹیم نے جے پی ایل کے سپیس سیمولیٹر میں مریخ سے ملتا جلتا ماحول بنایا ۔
سائنسدان اس ماحول میں چھوٹے ہیلی کاپٹر کو کامیابی سے اڑا چکے ہیں۔
چونکہ مریخی فضا کی کثافت زمین کے مقابلے میں صرف 1 فیصد  ہے اس لیے اگر  سائنسدان یہ تجربہ سیمولیٹر میں نہ کرتے تو انہیں یہ تجربہ زمین سے 1 لاکھ فٹ کی بلندی پر کرنا پڑتا۔سائنسدانوں کے لیے 25 فٹ چوڑا ویکیوم سیلنڈر ایک بہتر انتخاب تھا۔ یہاں پر اس حوالے سے پہلے بھی تجربات ہو چکے ہیں۔
ویکیوم سیلنڈر میں مریخی ماحول بنانے کے لیے سائنسدانوں نے  چیمبر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ داخل کی ۔
اس سے پہلے انہوں نے اس میں سے نائیٹروجن، آکسیجن اور دوسری گیسیں باہر نکالی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مریخ کی کشش ثقل کی نقل بھی کی۔مریخ پر کشش ثقل زمین کے مقابلے میں دوتہائی ہے۔
تجربے کے دوران ہیلی کاپٹر ویکیوم سیلنڈر میں 2 انچ کی بلندی پر ایک منٹ تک اڑتا رہا لیکن اس دوران سائنسدان  تمام ضروری ڈیٹا حاصل کر چکے تھے۔
مریخ 2020 روور اور ہیلی کاپٹر مریخ پر فروری 2021 میں پہنچیں گے۔ یہ ہیلی کاپٹر مریخ پر مستقبل کے ہیلی کاپٹروں  کے لیے ڈیمو کا کام کرے گا جبکہ روور سیارے پر جغرافیے کا جائرہ لے گا اور  سطح پر کھدائی کر کے نمونے حاصل کرے گا۔
[short][show_tech_video 379][/short]

تاریخ اشاعت : ہفتہ 30 مارچ 2019

Share On Whatsapp