Display hidden results on Google Search with Google Unlocked

گوگل اَن لاکڈ سے چھپے ہوئے گوگل سرچ رزلٹ دیکھیں

گوگل اَن لاکڈ گوگل کروم اور موزیلا فائر فاکس کے لیے  براؤزر ایکسٹینشن ہے جو خود کار طور پر چھپے ہوئے سرچ رزلٹ ظاہر کرتی ہے۔
گوگل کسی  ویب پیج کے بارے میں  ڈی  ایم سی اے  شکایت کی وصولی پر سرچ رزلٹ کو ظاہر کرنے کی بجائے اسے چھپا دیتا ہے۔ گوگل ایسے تمام  رزلٹس کو ختم نہیں کرتا بلکہ کچھ رزلت کو چھپا کر صارفین کو ان کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔
صارفین چاہیں تو اِن چھپے ہوئے سرچ رزلٹس  کو دیکھ سکتے ہیں تاہم گوگل اَن لاکڈ ایک ایسی ایکسٹینشن ہے جو خود کار طور پر صارفین کو یہ تمام نتائج دکھاتی ہے۔
یہ ایکسٹینشن  چھپے ہوئے  رزلٹس کو  سرچ پیج پر سب سے نیچے ظاہر کرتی ہے تاکہ صارفین انہیں آسانی سے دیکھ سکیں۔
یہ ایکسٹینشن ایسے رزلٹ کی فہرست بناتی ہے جنہیں گوگل نے ڈیلیٹ کر دیا ہو۔ ایسے رزلٹ میں سے گوگل بس ٹائٹل کو ڈیلیٹ  کرتا ہے جس کے باعث صارفین پیج کو وزٹ کیے بغیر اس کےمفید ہونے کا اندازہ نہیں کر سکتے۔بعض دفعہ تو  لنک پر کلک کرنے سے یہ بھی کام نہیں کرتے۔
گوگل اَن لاکڈ ایک اوپن سورس ایکسٹینشن ہے۔
یہ گوگل کروم، موزیلا فائر فاکس اور دوسرے کرومیم  بیسڈ براؤزر جیسے Operaیا Vivaldi(ان پر اس ایکسٹینشن کو ٹسٹ نہیں کیا گیا) پر کام کرتی ہے۔
گوگل اَن لاکڈ کو کروم ویب سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اسے فائر فاکس کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 29 مارچ 2019

Share On Whatsapp