Apple TV+ takes on Netflix with exclusive original shows, movies, and documentaries

ایپل نے نیٹ فلکس کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نئی سروس ایپل ٹی وی پلس شروع کر دی

ایپل نے کل ہونے والی تقریب میں ایپل آرکیڈ اور نیوز پلس کے ساتھ ساتھ ایک اور سبسکرپشن سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس سروس کے بارے میں کئی ماہ سے افواہیں سامنے آ رہی تھیں، جسے اب متعارف کرا دیا گیا ہے۔
ایپل کی نئی سروس ”ایپل ٹی وی پلس“ (Apple TV+) ہے۔بنیادی طور پر اسے نیٹ فلکس کے مقابلے پر لانچ کیا گیا ہے۔اس سٹریمنگ سروس میں  اوریجنل ٹی وی شوز، فلمیں اور ڈاکیومنٹریز ہونگی۔ایپل ٹی وی پلس کی فیس اور دستیابی کے بارے میں  اس سال خزاں میں بتایا جائے گا۔
 
صارفین اس سروس تک رسائی کے لیے ایک بالکل نئی ایپل ٹی وی  ایپ استعمال کریں گے۔اس ایپ میں صارفین دلچسپیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مواد ترتیب دیا جائے گا۔
یہ نئی ایپ مئی میں  آئی فونز، آئی پیڈز اور ایپل ٹی وی باکسز کے لیے 100 سے زیادہ ممالک میں پیش کی جائے گی۔ میک او ایس پر یہ اس سال خزاں میں آئے گی۔ یہ ایپلی کیشن اس سال بہار میں ہی  سام سنگ سمارٹ ٹی وی کے لیے جاری کی جائے گی ۔ مستقبل میں اسے  ایمزون فائر ٹی وی، روکو، ایل جی، سونی اور ویزیو ٹی وی کے لیے بھی لانچ کیا جائے گا۔
اس سال کے آخر تک مخصوص ویزیو، سام سنگ ، ایل جی یا سونی سمارٹ ٹی وی رکھنے والے صارفین  ائیر پلے 2 کے ذریعے اپنے آئی فون یا آئی پیڈ سے براہ راست مواد ٹی  وی پر چلا سکیں گے۔
نئی ایپل ٹی وی ایپ صارفین کو150 سٹریمنگ ایپس سے شوز اور فلموں کی تجاویز دے گی۔ ان سٹریمنگ سروسز میں ایمزون پرائم، ہولو بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  ان میں پے ٹی وی سروسز جیسے کینال پلس، چارٹر سپیکٹرم، ڈائریکٹ ٹی وی ناؤ اور  پلے سٹیشن ویو بھی شامل ہیں۔اس ایپ میں آئی ٹیون سٹور پر موجود ہزاروں فلمیں اور ٹی وی شوز بھی دیکھے جا سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 27 مارچ 2019

Share On Whatsapp