vivo X27 unveiled: 6.39

ویوو نے 48 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل پاپ اپ سیلفی کیمرہ کے ساتھ ویوو ایکس 27 متعارف کرا دیا

ویوو نے ویوو ایکس 27 متعارف کرا دیا ہے۔ یہ وی  15 پرو کا بہتر ورژن ہے۔ ان دونوں سمارٹ فونز میں  1080p+ ریزولوشن کے ساتھ  6.39 انچ سپر ایمولیڈ سکرین ہے،  دونوں میں ہی بلٹ اِن فنگر پرنٹ سکینر  ہے اور دونوں کی سکرین  پر کوئی نوچ نہیں۔
فون کی رئیر سائیڈ پر مین ماڈیول میں  48MP Quad Bayer سنسر ہے۔ دوسرا کیمرہ 120 ڈگری الٹرا وائیڈ اینگل ہے۔ یہ 13MP سنسر ہے۔ اس فون میں بھی تیسرا رئیر کیمرہ 5MP ڈیپتھ سنسر ہے۔ کیمرے کا ڈارک موڈ اندھیرے میں صاف تصویریں لینے کے لیے ایک ساتھ 12 سے 16 تصاویر بنا کر نوائز کم کرتا ہے۔

اس فون میں سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل سے کم کر کے 16 میگا پکسل کر دیا گیا ہے۔ دونوں ہی موٹرائزڈ پاپ اپ  کیمرےہیں۔ لیکن ایکس 27 کا سیلفی کیمرہ تھوڑا سست ہے۔ یہ باہر نکلنے میں 0.68 سیکنڈ لیتا ہے جبکہ وی 15 پرو 0.46 سیکنڈ لیتا ہے۔
ویوو ایکس 27 میں سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ، 8 جی بی ریم، اور 256 جی بی سٹؤریج ہے۔ اس فون کی سٹوریج وی 15 پرو سے دوگنی ہے لیکن وی فون میں تیز سی پی یو لیکن تھوڑے سست جی پی یو کے ساتھ سنیپ ڈریگن 675 چپ سیٹ تھا۔

ویوو ایکس 27 میں ایک ویپور چیمبر بھی ہے جو چپ سیٹ کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ یہ یقیناً ایکس 27 کی کارکردگی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 9.0 پائی بیسڈ فن ٹچ او ایس 9 انسٹال ہے۔
اس فون میں وی 15 پرو کی 3700 ایم اے ایچ کی بیٹری کے مقابلے میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
ویوو ایکس 27 کی قیمت 3600 یوان یا 535 ڈالر یا 470 یورو ہے۔ وی 15 پرو کی قیمت اس سے کافی کم یعنی 345 ڈالر یا 305 یورو تھی۔

تاریخ اشاعت : پیر 25 مارچ 2019

Share On Whatsapp