Samsung patents bendable phone that can be worn on your wrist

سام سنگ نے مڑنے کے قابل اور کلائی میں پہنے جانے والے سمارت فون کے حقوق ملکیت حاصل کر لیے

فی الحال تو سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس دو بالکل مختلف  مصنوعات ہیں  لیکن جلد ہی آنے والی فولڈ ایبل ڈیوائسز سے یہ  ایک ہی پراڈکٹ ہونگی۔اگر سام سنگ نے نئے حقوق ملکیت کے مطابق نیا سمارٹ فون لانچ کر دیا تو سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز میں سے بھی فرق ختم ہوجائےگا۔
سام سنگ کا گلیکسی فولڈ فون تو افقی طور پر فولڈ ہو سکتاہے لیکن جس پراڈکٹ کے حقوق ملکیت سام سنگ نے حاصل کیے ہیں اگر یہ منظر عام ہو پرآگئی تو اسے عمودی طور پر موڑا جا سکے گا۔
یہ سب لچکدار ڈسپلے اور خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ قبضے (hinge) کی وجہ سے ممکن ہوگا جو ڈیوائس کو فریم کے اندر رکھے گا۔
لچکدار ڈسپلے کی  وجہ سے اس ڈیوائس کو موڑنے کے بعد دوبارہ سیدھا بھی کیا جا  سکے گا۔سیدھا ہونے کی صورت میں یہ فون خود بخود نہیں مڑے گا۔سام سنگ  اس ڈیوائس  کے دو طرف مقناطیس استعمال کرے گا جو مڑنے جانے پر اسے گرنے نہیں  دیں گے۔
اس ڈیوائس میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر، رئیر پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور فرنٹ پر ڈوئل سیلفی کیمرہ ہوگا۔
فون کی حالت کے مطابق ڈسپلے دکھانے کے لیےا س میں خصوصی سافٹ وئیر ہوگا۔
چونکہ ابھی تک معاملہ حقوق ملکیت کی درخواست کی حد تک ہے اس لیے ایسے کسی فون کے سامنے آنے کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
اگر آپ ابھی اس طرح کی ڈیوائس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو نوبیا الفا آپ کے لیے ہی ہے۔ زیڈ ٹی ای کی یہ ڈیوائس مڑ سکتی ہے اور اس میں سمارٹ فون  کے فنکشن بھی ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 12 مارچ 2019

Share On Whatsapp