Oppo announces new product line called Reno

اوپو نے ایک نئی پراڈکٹ لائن ”رینو“ کا اعلان کر دیا

اوپو نے ایک نئی پراڈکٹ لائن ”رینو“ (Reno) کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی پراڈکٹ لائن کا اعلان کمپنی کے وائس پریزیڈنٹ  برائن شن نے کیا۔
برائن نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ایک ٹیزر جاری کیا ہے۔ویبو  کی پوسٹ پر ٹاپ کمنٹ کمپنی کے اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے  کہ یہ اوپو کا ذیلی برانڈ نہیں بلکہ پراڈکٹ لائن ہے۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اوپو  بی بی کے کی دوسری ذیلی کمپنی ویوو کی طرز پر نئی گیمنگ سیریز  متعارف کرانا چاہتا ہے۔ویوو نے حال ہی میں نیا گیمنگ فون  vivo IQOO متعارف کرایا ہے۔
iQOO کے برعکس اوپو کی نئی پراڈکٹ لائن کا نام رینو (Ree-noh) بولنے میں کافی آسان ہے۔ امریکی ریاست نیواڈا کے ایک شہر کا نام بھی رینو ہے۔
فی الحال اس نئی پراڈکٹ لائن کے تحت جاری کی جانے والی ڈیوائسز کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 11 مارچ 2019

Share On Whatsapp