Facebook is testing 'Watch Party' features on Instagram, too

فیس بک اپنے واچ پارٹی فیچر کو انسٹاگرام پر بھی ٹسٹ کر رہا ہے

فیس بک اپنے واچ پارٹی فیچر کے تجربات انسٹاگرام پر بھی کر رہا ہے۔کوڈ ریورس انجینئرنگ کی  ماہر  جین مانچون وونگ  کو کوڈ ریورس انجینئرنگ سے انسٹاگرام پر ٹسٹ کیےجانے والے اس فیچر کا پتا چلا ہے۔ جین کے مطابق  ”کوواچ“ (cowatch) نامی اس فیچر سے انسٹاگرام صارفین ایک ساتھ انسٹاگرام سٹوریز، ویڈیوز، انسٹاگرام ٹی وی (آئی جی ٹی وی) اور دوسرا مواد فیس بک کے واچ پارٹی فیچر کی طرح ہی دیکھ سکیں گے۔
اس فیچر کے بارے میں  انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجنگ کے کوڈ سے پتا چلا ہے۔
جین نے اس سے پہلے کوڈ ریورس انجینئرنگ سے ڈیٹنگ فیچر  کے ٹسٹ کیے جانے کے بارے میں بتایا تھا، کچھ عرصہ بعد یہ فیچر کچھ ممالک میں ظاہر ہوا تھا۔ کوڈ سے پتا چلا ہے کہ صارفین انسٹا گرام پلے لسٹ یا انسٹاگرام کی طرف سے تجویز کردہ ویڈیو ز کو کوواچ سے دیکھ سکتے ہیں۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ  دوسرے فیچرز ، جیسے پکچر اِن پکچر ، بھی انسٹاگرام پر شامل کیے جائیں گے یا نہیں۔ فیس بک  اسی طرح کے فیچر  اپنی میسنجر  ایپ میں ٹسٹ کر رہا ہے۔
اس طرح کے تمام فیچرز سے لگتا ہے کہ فیس بک  زیادہ تر  پبلک کی بجائے پرائیویٹ انٹرایکشن پر توجہ دے رہا ہے۔اس سے صارفین نیا مواد  بھی تلاش کر سکیں گےا ور فیس بک کو اشتہارات سے زیادہ آمدن ہوگی۔اس کے علاوہ فیس بک اپنے تمام پلیٹ فارمز ، جیسے انسٹاگرام، وٹس ایپ، فیس بک اور میسنجر کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم   پیش کرنا چاہتا ہے۔
جولائی سے نومبر تک گروپس سے واچ پارٹی سے  12 ملین ویڈیوز دیکھی گئی ہیں۔  اس فیچر سے صارفین نے 8 گنا زیادہ کمنٹس  کیے اور کئی گنا زیادہ بار لائکس کیے۔ صارفین کی اتنی زیادہ انگیجمنٹ کے بعد فیس بک کی طرف سے اس فیچر کو دوسرے پلیٹ فارمز کے لیے متعارف کرائے جانے کی سمجھ بھی آتی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 مارچ 2019

Share On Whatsapp