Facebook Messenger bug let other people see who you'd been talking to

فیس بک میسنجر کی خرابی سے لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کس سے چیٹ کر رہے ہیں

نومبر میں محققین نے فیس بک میں ایک خرابی دریافت کی تھی، جس سے ویب سائٹس صارفین کے پروفائل سے ڈیٹا حاصل کر سکتی تھیں۔یہ کراس سائٹ فریم لیکیج سے متعلقہ ایک سیکورٹی خرابی کی وجہ سے تھا۔  آج محققین کی اسی ٹیم نے اسی طرح کی خرابی دریافت کی ہے۔ اس خرابی سے ویب سائٹس دیکھ سکتی ہیں کہ آپ فیس بک میسنجر پر کس سے چیٹنگ کر رہے ہیں۔
ایک بلاگ پوسٹ میں امپروا سیکورٹی کے محقق رون ماساس نے وضاحت کی کہ کس طرح سی ایس ایف ایل اٹیک  آئی فریم کی پراپرٹیز  سے فائدہ اٹھاتا ہے۔
اس پراسس کو میسنجر کےانفرادی کانٹیکٹس پر چلایا جائے تو دو حالتیں، full یا emptyظاہر ہوتی ہیں۔اس سے پتا چلتا ہے کہ ایک صارف نے دوسرے سے کبھی بات کی ہے یا نہیں۔
یاد رہے کہ اس خرابی سے صارفین کی چیٹ میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں پتا نہیں چلایا جا سکتا۔ اس سے  صرف بائنری ڈیٹا  جنریٹ ہوتا ہے۔
رون نے فیس بک کو اس  خرابی کے حوالے سے  اطلاع کر دی تھی۔ اس سے پہلے جب فیس بک کو خرابی کا بتایا گیاتھا تو کمپنی نے میسنجر یوزر فیس سے تمام آئی فریمز ختم کر دئیے تھے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 مارچ 2019

Share On Whatsapp