ہواوے نے غیر آئینی پابندی پر امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ کردیا
ہواوے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیکساس کی فیڈرل کورٹ میں نیشنل ڈیفنس اتھاریزیشن ایکٹ کے سیکشن 889 کے خلاف مقدمہ کیا ہے۔ اس سیکشن پر اگست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط کیے تھے، جس کے تحت فیڈرل ایجنسیوں اور ان کے کنٹریکٹرز پر ہواوے سے خریداری پر پابندی لگائی گئی تھی۔
ہواوے پر پابندی کی وجہ سے چین اور امریکا نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر اربوں ڈالر کا درآمدی ٹیکس عائد کیا تھا۔ پچھلے سال کے آخر میں ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر کو کینیڈا سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ہواوے پر امریکی پابندیوں سے کافی پہلے امریکی حکام ہواوے کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ہواوے کے سی ای او گو پنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی کانگرس ہواوے کی مصنوعات پر پابندی کے حق میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات نے انہیں قانونی اقدامات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
دوسری طرف قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید ہواوے کا امریکی حکومت کے خلاف دائر کیا گیا یہ مقدمہ جلد ہی خارج کر دیا جائے۔کیونکہ اس سے پہلے امریکی عدالتیں قومی سلامتی کے معاملے حکومت کے دوسرے محکموں کی طرف سے کی جانے والے اقدامات کی کم ہی مخالفت کرتی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 مارچ 2019