Honor Tab 5 launches with 8-inch screen and 5,100 mAh battery

8 انچ سکرین اور 5100 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ آنر ٹیب 5 لانچ کر دیا گیا

آنر نے ایک نئے انٹری لیول ٹیبلٹ، جسے آنر ٹیب 5 کا نام دیا گیا ہے، کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹیبلٹ کے 8 انچ ڈسپلے کی  ریزولوشن فل ایچ ڈی (1200x1920) ہے۔اس میں Kirin 710 سی پی یو، 3 جی بی یا 4 جی بی ریم اور 32 جی بی یا 64 جی بی انٹرنل سٹوریج  ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس ٹیبلٹ کا ڈیزائن آنر 6 ایکس جیسا ہے۔اس ٹیبلٹ کی بیک پر  آٹو فوکس کے ساتھ 8 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور فرنٹ پر ڈسپلے سے اوپر  8  میگا پکسل کا فکسڈ فوکس کیمرہ ہے۔
اس ٹیبلٹ میں ایل ای ڈی فلیش نہیں ہے۔ ٹیبلٹ  کے اوپر اور نیچے ڈوئل سپیکر بھی نصب ہیں۔
اس ٹیبلٹ میں جی پی یو ٹربو 2.0 ہے جو گیمنگ کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔تاہم گوگل پلے سٹور کی چند ایپس ہی جی پی یو ٹربو کو سپورٹ کرتی ہیں۔
ٹیبلٹ میں 5100 ایم اے ایچ کی بیٹری  اس طویل وقت  تک چلانے کے لیے کافی ہے۔ چین میں  ٹیب 5 دونوں وائی فائی اور سیلولر دونوں آپشنز میں دستیاب ہے۔ اس کے وائی فائی ماڈل کی قیمت 1099 یوان یا 164 ڈالر  سے شروع ہوتی ہے جبکہ سیلولر ورژن کی قیمت 1399 یوان یا 209 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔یہ ٹیبلٹ فی الحال صرف چین میں دستیاب ہے۔ بتدریج اسے دوسرے ممالک میں لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 مارچ 2019

Share On Whatsapp