Facebook lets you search for pictures of your female friends, but not your male ones

فیس بک کے سرچ فیچر سے صارفین مردوں کی بجائے صرف خواتین دوستوں کی تصویریں سرچ کر سکتے ہیں

بیلجین سیکورٹی ریسرچر نے حال ہی میں  فیس بک کے سرچ فنکشن کی ایک عجیب خصوصیت دریافت کی  ہے۔ فیس بک کا سرچ فیچر صارفین کو اُن کی خواتین دوستوں کی تصویروں تو سرچ کر نے دیتا ہے لیکن مرد دوستوں کی تصاویر سرچ کرنے پر انہیں دوستوں کے سوا دیگر مردوں کی تصاویر دکھاتا ہے۔یہ انوکھا فیچر اس ویک اینڈ پر بدنام بیلجین وائٹ ہیٹ ہیکر انٹی ڈی کیوکیلائر نے دریافت کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب فیس بک سرچ بار میں ” photos of my female friends “ لکھ کر سرچ کیا تو سب سے اوپر صارف کی خواتین دوستوں کی تصاویر  آجاتی ہیں لیکن اگر اس سرچ میں female کی جگہ male کر دیا جائے تو سرچ میں عام پبلک کی تصویریں  آتی ہیں۔
ہمارے تجربے میں بھی بالکل یہی نتیجہ سامنے آیاہے۔
مذکورہ وائٹ ہیٹ ہیکر اس سے پہلے بھی فیس بک کی کئی خرابیاں دریافت کر چکے ہیں۔ 2017 میں انہوں نے صرف سرچ بار کی مدد سےہی امریکا کی خاتون اول کا ای میل ایڈریس حاصل کر لیا تھا اور اس کام کے لیےا نہوں کوئی ہیکنگ ٹول بھی استعمال نہیں کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 14 فروری 2019

Share On Whatsapp