
آفیشل ٹیزر میں ویوو وی 15 کا 48 میگا پکسل ٹرپل کیمرہ سامنے آگیا
ٹیزر میں فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ کو فوکس کیا گیا ہے۔ اس فون کی بیک پر 48 میگا پکسل+ 8 میگاپکسل +5 میگاپکسل سنسر ہونگے۔ سیلفی کیمرہ کےبارے میں اس کلپ میں نہیں دکھایا گیا لیکن پہلے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق اس میں 32 میگا پکسل کا متاثر کن سیلفی کیمرہ ہوگا۔فون کی سکرین میں ہی فنگر پرنٹ ریڈر ہوگا۔
ویوو وی 15 کے دونوں ماڈل اگلےہفتے 20 فروری کو لانچ کیے جائیں گے۔ اسی وقت فون کے پری آرڈر شروع ہونگے۔ فون کی قیمت 350 ڈالر یا 305 یورو ہو سکتی ہے۔
[short][show_tech_video 373][/short]
[short][show_tech_video 374][/short]
تاریخ اشاعت : بدھ 13 فروری 2019