Instagram will now show IGTV videos on your timeline

انسٹاگرام اب آپ کی ٹائم لائن پر آئی جی ٹی وی ویڈیوز دکھائے گا

انسٹاگرام کواحساس ہو گیا ہے کہ زیادہ تر لوگ اس کے آئی جی ٹی وی فیچر کو استعمال نہیں کرتے۔ اس پر کمپنی نے ویڈیو کو براہ راست آپ کی ٹائم لائن پر پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعرات سے صارفین   اپنی  ٹائم لائن  پر آئی جی ٹی وی ویڈیو ز دیکھ سکیں گے۔ یہ ویڈیو عام پوسٹ کی طرح ظاہر ہونگی لیکن  فرق کرنے کے لیے ان پر ایک مختلف ٹیگ ہوگا۔اس فیچر سے آپ صرف اُن لوگوں کی ویڈیو دیکھ سکیں گے، جنہیں آپ فالو کرتے ہونگے۔

آئی جی ٹی طویل ویڈیو بنانے کا فیچر  ہے جسے پچھلے سال ایپ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس فیچر سے صارفین 10 منٹ تک کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ بہت سے صارفین اس فیچر سے ایک گھنٹے تک کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
آئی جی ٹی وی ویڈیوز کو  مقبول بنانے کی یہ انسٹاگرام کی پہلی کوشش نہیں۔ انسٹاگرام اس سے پہلے آئی جی ٹی وی کو ایکسپلورر میں شامل کر چکا ہے۔ آئی جی ٹی وی ویڈیوز کو سٹوریز میں شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرا چکا ہے۔ آئی جی ٹی وی ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور بیرونی ویب سائٹس میں شامل کرنے کا فیچر بھی متعارف کرا چکا ہے۔
ابھی تک انسٹاگرام نے نہیں بتایا کہ وہ آئی جی ٹی وی سے کس طرح پیسے کمائیں گے لیکن بظاہر لگتا ہے کہ انسٹاگرام کے پاس اس حوالے سے کوئی منصوبہ ہے ، جس کی وجہ سے  اس فیچر کو زیادہ مقبول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 فروری 2019

Share On Whatsapp