Motorola unveils four Moto G7 phones: Plus, vanilla, Power and Play

موٹرولا نے 4 موٹو جی 7 فونز: پلس، ونیلا، پاور اور پلے متعارف کرا دئیے

موٹوجی  مڈرینج سیریز میں  اس سال ساتویں نسل کے سمارٹ فون متعارف کرائے جا رہے ہیں۔موٹو جی سیریز کے 4 نئے فون برازیل اور میکسیکو میں پیش کر دئیے گئے ہیں جبکہ وسط فروری میں یہ یورپ میں دستیاب ہونگے۔

موٹو جی 7پلس
موٹو جی 7 پلس (Moto G7 Plus) اب تک کا سب سے زیادہ پاور فل جی فون ہے لیکن یہ فوٹو گرافی کےلیے زیادہ بہتر ہے۔ اس  فون کی بیک پر 16 میگاپکسل اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جو خاص طور پر  کم روشنی میں تصاویر بنانے کے لیےہے۔
16 میگا پکسل سنسر میں بڑے 1.22µm پکسلز، زیادہ روشن f/1.7 اپرچر، تصاویر کے لیے آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن اور ویڈیوز کے لیے الیکٹرونک سٹیبیلائزیشن اور ہائپر لیپس موڈز بھی ہیں۔ پورٹریٹ اور گروپ سیلفی موڈ کے لیے اس میں 12 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ بہترین تصاویر کے لیے اس میں Smart Composition اور Auto-Smile کیپچر جیسے مصنوعی ذہانت کے فیچرز ہیں۔ اس فون کا رئیر کیمرہ 30fps پر 4K اور 30/60/120fps پر 1080pتصاویر بنا سکتا ہے۔
فون کا 5 میگا پکسل کیمرہ ڈیپتھ سنسر ہے۔
جی 7 پلس میں سنیپ ڈریگن 636 چپ سیٹ، 3 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس فون میں سٹاک اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہے۔
یہ پہلا موٹو فون ہے، جس میں نئے 27W TurboPower چارجنگ موڈ کا فیچر ہے۔ یعنی یہ صرف 15 منٹ کی چارجنگ سے 12 گھنٹے استعمال کے قابل ہو جاتا ہے تاہم اس کی بیٹری کی گنجائش صرف 3000 ایم اے ایچ ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ فون QC4.0 یا USB PD3.0 چارجر سے مطابقت رکھتا ہے۔
موٹو جی پلس میں نوچ کے ساتھ 6.2 انچ ایل سی ڈی ہے۔ سکرین کی حفاظت کےلیے اس پر گوریلا گلاس استعمال کیا ہے اور اس کی ریزولوشن پکسل 1,080 x 2,270 ہے۔ بہترین ملٹی میڈیا سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس میں ڈولبی آڈیو کے ساتھ 3.5 ایم ایم آڈیو جیک اور aptX کے ساتھ بلوٹوتھ 5.0 LE ہے۔
موٹو جی 7 کے تمام ماڈلز یورپ میں فروری کے وسط سے دستیاب ہونگے۔ پلس ماڈل کی قیمت 300 یورو ہوگی۔


موٹو جی 7
موٹو جی 7 (Moto G7) کا زیادہ تر ہارڈ وئیر پلس ماڈل جیسا ہی ہے۔ اس میں بھی 6.2 انچ 1080p+ڈسپلے اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔
اس کی رئیر پر ڈوئل کیمرہ 12 میگا پکسل (f/1.8, 1.25µm) اور 5 میگا پکسل کا ہے۔یہ بھی 30fps پر 4K اور 30/60fps پر 1080pویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔اس میں بھی ویڈیوز کے لیے ای آئی ایس اور ہائپر لیپس موڈ ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل (1.12µm) ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 636 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
پرانے 15W TurboPower چارجنگ فیچر سے فون کو 15 منٹ چارج کر کے 12 گھنٹوں کی بجائے 9 گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پلس ماڈل کی طرح ونیلا جی 7 میں پانی سے بچاؤ کے لیے P2i نینو کوٹنگ ہے۔ اس فون کی یورپ میں قیمت 250 یورو ہے۔ مارچ میں یہ شمالی امریکا میں 300 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔

موٹو جی 7 پاور
موٹو جی 7 پاور (Moto G7 Power) کی بیٹری کی گنجائش 5000 ایم اے ایچ ہے۔ اسے ایک بار چارج کرنے کے بعد 60 گھنٹے یا ڈھائی دن استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس میں 15W TurboPower چارجر ہے اور آپ اس میں QC4.0  یا  USB PD3.0چارجر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اس فون میں 720 x 1,520 پکسل کی 6.0 انچ کی سکرین ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 632 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
اس فون کی بیک پر 12 میگا پکسل (f/2.0, 1.25µm) کا سنگل کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔ فون کا مین کیمرہ 30fpsپر 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔
موٹو جی 7 پاور کی یورپ میں قیمت 210 یورو اور شمالی امریکا میں 250 ڈالر ہے۔
یہ فون اگلےماہ بھارت میں بھی پیش کیا جائے گا۔

موٹو جی 7 پلے
موٹو جی 7 پلے (Moto G7 Play) چاروں سمارٹ فونز میں سب سے چھوٹا اور سستا ہے۔ اس فون کا ڈسپلے  5.7 انچ ہے، جس کی ریزلوشن 720p+ ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 632 چپ سیٹ، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس فون کی 3000 ایم اے ایچ بیٹری کو 5W پر چارج کیا جا سکتا ہے۔
اس فون کے بیک پر 13 میگا پکسل (f/2.0, 1.12µm) کا سنگل کیمرہ ہے۔ سیلفی کےلیے فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ سستا فون بھی 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ یورپ میں اس فون کی قیمت 150 یورو اور شمالی امریکا میں 200 ڈالر ہوگی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 فروری 2019

Share On Whatsapp