Oppo introduces 10x optical zoom camera and bigger UD fingerprint scanner

اوپو نے 10x آپٹیکل زوم کیمرہ اور بڑا انڈرڈسپلے فنگرپرنٹ سکینر متعارف کرا دیا

ایک تقریب کے دوران اوپو نے  3 سنسرز کے ساتھ 10x کیمرہ اور بڑا انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر متعارف کرا دیا۔یہ تقریب نہ تو کسی سمارٹ فون متعارف کرانے کی تھی اور نہ ہی کسی  ڈیوائس کا مظاہرہ کیا گیا۔ یہ تقریب صرف کیمرے اور فنگرپرنٹ ریڈر متعارف کرانے کی تھی۔ اوپو نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس 2019 میں کئی چیزیں پیش کریں گے۔
10x ہائبریڈ آپٹیکل زوم حاصل کرنے کے لیے  اس کے 5xآپٹیکل زوم میں وائیڈ اینگل لینز شامل کیا گیا ہے، جس نے زوم کو 10 گنا بہتر کرتا ہے۔
اس کے بیچ میں عام تصویروں کے لیے ایک تیسرا ماڈیول بھی ہے لیکن اس کی زوم رینج زیادہ بہتر نہیں۔  کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ ماڈیول35mm کے برابر 15.9-159mm فوکل لینتھ کور کرتا ہے۔ اس کے مقابلے میں ہواوے میٹ 20 پرو میں ٹرپل کیمرہ 35mm کی اصطلاح میں 15mm سے 80mm جاتا ہے۔
اوپو کے نئے ماڈیول میں مین کیمرہ اور ٹیلی فوٹو لینز کے لیے ڈوئل او آئی ایس امیج سٹیبلائزیشن ہے۔ یہ سیٹ اپ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے 100 سے زیادہ پیٹنٹ کے ساتھ بنایا گیا ہے اور اسے 28 ہزار مرتبہ ٹیسٹ کیا گیاہے۔
اس کیمرے کے نمونے اگلے ماہ موبائل ورلڈ کانگرس میں دکھائے جائیں گے اور اس کیمرے کی حامل ڈیوائسز اسی سال فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔
اوپو نے ایک بڑا انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر بھی پیش کیا ہے۔ یہ سکینر R17 سمارٹ فون میں استعمال ہونے والے سکینر سے 15 گنا بڑا ہے اور ایک وقت میں دو انگلیاں سکین کر سکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی حامل ڈیوائسز بھی اسی سال پیش کی جائیں گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 16 جنوری 2019

Share On Whatsapp