Microsoft to end support for Windows 7 in one year

مائیکروسافٹ ایک سال میں ونڈوز 7 کی سپورٹ ختم کر دے گا

اس وقت بھی بہت سے صارفین مائیکروسافٹ ونڈوز کے پرانے ورژنز کو بڑے شوق سے استعمال کر رہے ہیں۔ ونڈوز کے پرانے ورژنز میں سب سے کامیاب ورژن ونڈوز 7 ہیں، جو اب بھی  صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد کے زیر استعمال ہے۔
اگر آپ بھی ونڈوز 7 استعمال کرتے ہیں تو وقت آ گیا ہے کہ آپ نئے ورژن پر منتقل ہو جائیں۔ کیونکہ مائیکروسافٹ اب ایک سال میں ہی ونڈوز 7 کی سپورٹ ختم کر رہا ہے۔
ونڈوز وسٹا کی ناکامی کے بعد ونڈوز7 ایک کامیاب آپریٹنگ سسٹم کے طور پر سامنے آیا۔
اس کے بعد ونڈوز 8 آیا لیکن صارفین نے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی۔ ونڈوز 7 کی مقبولیت کا اندازہ یہاں سے لگا لیں کہ کچھ دن پہلے ہی ونڈوز 10 کے صارفین کی تعداد ونڈوز7 کے صارفین سے بڑھ گئی ہے۔ پھر بھی اس وقت ونڈوز 7 تقریباً 42.8 فیصد ونڈوز کمپیوٹروں میں انسٹال ہے۔ توقع ہے کہ 14 جنوری 2020 کو بھی، جب ونڈوز 7 کی سپورٹ ختم کی جائے گی، یہ بہت سے کمپیوٹروں پر انسٹال ہوگی۔ اس تاریخ کے بعد مائیکرو سافٹ ونڈوز 7 کی مفت سپورٹ تو ختم کر دی جائے گی لیکن ہو سکتا ہے بھاری قیمت کے عوض کاروباری صارفین کو اس کی سپورٹ فراہم کی جائے۔

تاریخ اشاعت : منگل 15 جنوری 2019

Share On Whatsapp