Google Assistant makes its way into Google Maps

گوگل اسسٹنٹ اب گوگل میپس میں بھی رہنمائی کرےگا

ورچوئل اسسٹنٹ کےمعاملےمیں گوگل اسسٹنٹ ایک اچھا انتخاب ہے۔ اب گوگل نے گوگل اسسٹنٹ کی رسائی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ کنزیومر الیکٹرونکس شو میں کمپنی نے کہا کہ  گوگل اسسٹنٹ کو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس  کےلیے گوگل میپس سے مربوط کر دیا گیا ہے۔اب صارفین زیادہ آسانی  کے ساتھ  نیوی گیشن ونڈو بند کیے بغیر دوسرے صارفین سے آمد کا متوقع وقت شیئر کر سکتے ہیں، ٹیکسٹ میسج کارپلائی کر سکتے ہیں اور میوزک چلا سکتے ہیں۔

گوگل کے اس اقدام سے پہلے  آئی فون  صارفین  اسسٹنٹ کو استعمال کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے تھے۔ایپل صارفین  اسسٹنٹ کو  ایپ سٹور سے الگ ایپلی کیشن کےطور پرا نسٹال نہیں کرتے تھے۔اب آئی فون صارفین آئی او ایس ورچوئل اسسٹنٹ سری کے بغیر بھی گوگل میپس میں  گوگل اسسٹنٹ استعمال کر سکیں گے۔
تقریب کے دوران گوگل نے اعلان کیا کہ  اب صارفین گوگل اسسٹنٹ سے  فلائٹ کی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ  چیک اِن کرنے اور   ڈیجیٹل بورڈ پاس حاصل کرنے جیسے کام کر سکیں گے۔اس  سروس  کا تجربہ ابھی صرف یونائیٹڈ ائیر کے ساتھ  کیا جا رہا ہے۔اسے جلد ہی دیگر ائیرلائنز کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔ گوگل کا کہناہے کہ اس مہینے کے آخر تک 1 ہزار سے زیادہ برانڈز کے 10 ہزار سے زیادہ  مختلف ماڈلز پر اسسٹنٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 1 ارب سے زیادہ ہوجائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 جنوری 2019

Share On Whatsapp