Y-Brush at CES is a toothbrush that cleans your teeth in 10 seconds

صرف 10 سیکنڈ میں تمام دانتوں کو صاف کرنے والا خود کاربرش

اس سال کنزیومر الیکٹرونکس شو میں دانتوں سے متعلق مصنوعات بھی پیش کی گئیں۔امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن  دن میں 2 بار 2 منٹ تک  دانت صاف کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔لیکن ایک فرانسیسی کمپنی   FasTeesH  کا کہنا ہے کہ ایک نئے  برش ، Y-Brush ، سے  آپ کو ہر روز دانت صاف کرنےکے لیے صرف 10 سیکنڈ درکار ہونگے۔ اس نئے برش کو 10 سیکنڈ ٹوتھ برش کا نام دیا گیا ہے۔عام برش  سے تو ہمیں ایک ایک دانت صاف کرنا پڑتا ہے لیکن Y-Brush سے ہم ایک وقت میں اوپر یا نیچے  کےتمام دانت ایک ساتھ صاف کر سکتے ہیں۔

یہ برش دیکھنے میں عام برش جیسا دکھائی نہیں دیتا۔ اس کی شکل کھیلوں کے چھوٹے ماؤتھ گارڈ کی طرح ہے۔
وائی-برش کی ٹرے میں 45 ڈگری کے زاویے سے نائیلون کے ریشے لگے ہیں۔ امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن بھی دانت صاف کرتے ہوئے برش پکڑنے کے لیے یہ زاویہ تجویز کرتی ہے۔
وائی-برش کے لیے چار سائزوں میں ٹرے متعارف کرائی گئیں ہیں جوبچوں سےلیکر کر بالغ افراد کےدانتوں کےمطابق ہے۔ برش ٹرے کے سامنے ایک بڑی موٹر کے ساتھ چھوٹا ہینڈل لگا ہوا ہے۔
یہ موٹر دانتوں کے صفائی کے لیے ارتعاش پیدا کرتی ہے۔ برش میں تین طرح کے ارتعاش (وائیبریشن) کی سیٹنگ ہیں۔ صارفین خود ہی ان میں سے اپنے لیے آرام دہ سیٹنگ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس برش کے ہینڈل اور ٹرے کی شکل انگریزی کے حرف Yسےملتی ہے، اسی وجہ سے اس برش کو وائی – برش کا نام دیا گیا ہے۔
اس برش کو استعمال کرنے کے لیے اس کی ٹرے میں ٹوتھ پیسٹ لگا کر اسے منہ میں جبڑے کے اوپر رکھنا پڑتا ہے۔ موٹر چلانے میں برش میں ارتعاش پیدا ہوتا ہے، جس سے آپ کے جبڑے، چبانے کی طرح حرکت کرتے ہیں۔
پانچ سیکنڈ کے بعد برش کو بند کر کے اس کا رخ بدل لیں اور پھر پانچ سیکنڈ کے لیے موٹر چلا دیں۔
وائی برش کو ابھی طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکا میں ابھی امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن نے اس جائزہ نہیں لیا۔
وائی-برش کی قیمت 125 ڈالر ہے۔ اس قیمت میں برش کے ساتھ ایک ہینڈل، ایک چارجنگ سٹیشن، سٹوریج پوڈ اور ٹوتھ پیسٹ ایپلی کیٹر ملے گا۔
[short][show_tech_video 367][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 8 جنوری 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں