ASUS unveils its first Chrome OS tablet

اسوس نے پہلا کروم او ایس ٹیبلٹ متعارف کرا دیا

اسوس نے اپنی کروم او ایس لائن اپ میں چار نئی ڈیوائسز کا اضافہ کیا ہے۔ان میں کروم او ایس پر مشتمل پہلا ٹیبلٹ بھی ہے۔کروم او ایس کی دوسری ڈیوائسز کی طرح یہ  بھی کلاس روم میں استعمال کے لیے بنائی گئی ہیں۔
ٹیبلٹ ماڈل CT100 چھوٹے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے اور اس کی چیسیز موٹی ربڑ کی ہے۔ اس ٹیبلٹ کا ڈسپلے 9.7 انچ کیو ایکس جی اے ہے۔ ٹیبلٹ میں کروم بکس کے لیے بنایا گیا ہیکسا کور او پی آئی پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

اسوس نے سی 213 کی جانشین کروم بک فلپ 214 (Chromebook Flip C214) بھی متعارف کرائی ہے۔ اس کا ایکسٹیرئیر تھوڑا کھردرا ہے اور اس میں لگے قبضے اسے 360 ڈگری تک گھومنے میں مدد دیتے ہیں۔ یعنی اسے آپ لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ دونوں طرح استعمال کر سکتے ہیں۔ اسوس نے اپنا ورلڈ ویو کیمرہ اس کے نیچے دائیں کونے پر رکھا ہے۔ اس میں انٹل این 4000 یا 4100 سیلیرون پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ یا USB Type-A پورٹ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

بقیہ دونوں ڈیوائسز لیپ ٹاپس ہیں، جن میں لگے قبضوں سے یہ 180 ڈگری تک کھل جاتے ہیں۔ یعنی یہ لیپ ٹاپ بالکل ہموار ہو سکتے ہیں، جس سے کئی طلبا مل کر بھی کام کر سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک ڈیوائس سی 204 کا ڈسپلے 11.6 انچ ایچ ڈی ہے جبکہ دوسری سی 403 میں 14 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ہے۔ دونوں ماڈلز میں ہی 4 جی بی ریم، 32 جی بی سٹوریج، یو ایس بی ٹائپ-سی، ٹآئپ-اے پورٹس اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ ہے۔ سی 204میں تو انٹل کا ڈوئل کور سیلیرون پراسیسر ہوگا لیکن اسوس نے سی 403 کے پراسیسر کے بارے میں نہیں بتایا، ہو سکتا ہے کہ اس میں بھی ڈوئل کور پراسیسر ہی ہو۔
دونوں ڈیوائسز کو آنے والے مہینوں میں جاری کیا جائے گا لیکن سی ای ایس 2019 میں ان کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 جنوری 2019

Share On Whatsapp