اس جمعے کو اے ٹی اینڈ ٹی اپنے 5G نیٹ ورک کو شروع کر دے گا
اے ٹی اینڈ ٹی اس جمعے یعنی 21 دسمبر کو امریکا کے 12 شہروں میں اپنا 5G نیٹ ورک شروع کر دے گا۔ پہلی ڈیوائس جو اس نیٹ ورک کو استعمال کرے گی وہ Netgear Nighthawk 5G Mobile Hotspot ہوگی۔اے ٹی اینڈ ٹی مختلف کاروباری ادارں کو ہاٹ سپاٹ اور ڈیٹا مفت فراہم کر رہا ہے۔ 90 دن کے بعد اے ٹی اینڈ ٹی 500 ڈالر میں ہاٹ سپاٹ اور 70 ڈالر میں 15 جی بی ڈیٹا ماہانہ کا پہلا پلان پیش کرے گا۔
یاد رہے کہ اے ٹی اینڈ ٹی دو 5G نیٹ ورکس پر کام کر رہا ہے۔ ان میں سے ایک تو sub-6GHz اور دوسرا mmWave ہے۔ اس ہفتے mmWave کو لانچ کیا جا رہا ہے جو شہری علاقوں میں محدود کوریج کے ساتھ ہائی بینڈ وڈتھ فراہم کرتا ہے۔ اس کے برعکس sub-6GHz نیٹ ورک کی کوریج بہتر اور رفتار سست ہوتی ہے لیکن یہ رفتار ایل ٹی ای سے زیادہ ہوتی ہے۔ یہ نیٹ ورک اگلے سال لانچ کیا جائے گا۔
ویریزن نے بھی 5G نیٹ ورک لانچ کیا ہے، جس کا مقصد گھروں میں لگے وائرڈ براڈبینڈ کو بدلنا ہے جبکہ اے ٹی اینڈ ٹی کی توجہ موبائل ڈیوائسز پر ہے۔
اپ ڈیٹ: اے ٹی اینڈ ٹی بظاہر اپنے 4G LTE نیٹ ورک کی بہتری کو 5G Evolution کے طور پر مارکیٹ کر رہا ہے۔ اصل 5G کو 5G+ کے طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 دسمبر 2018