How to delete your Google plus account

گوگل پلس اکاؤنٹ کو کیسے ڈیلیٹ کریں؟

گوگل پلس کو 2011 میں متعارف کرایا تھا۔ان سات سالوں میں گوگل پلس نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن کی دنیا میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کی  تاہم حالیہ دنوں میں  گوگل کے لیے کافی مشکلات ضرور پیدا کی ہیں۔
گوگل پلس سے پہلے گوگل Google Buzz، Google Friend Connect اور Orkut کو متعارف کرا کر بند کر چکا ہے۔ گوگل پلس نہ ہی گوگل کی توقعات پر  پورا اترا اور نہ ہی صارفین کو زیادہ پسند آیا۔2015 میں گوگل نے ظاہر کیا کہ گوگل پلس کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 540 ملین ہے۔
اس کے بعد  ہواؤں کا رخ بدل گیا۔  اس سال کے شروع میں کمپنی نے گوگل پلس کی نئی ایپ جاری کرنے کا اعلان کیا۔اس کے کچھ عرصہ بعد ہی گوگل فرانس نے اعلان کیا کہ وہ اپنا گوگل پلس کا پیج بند کر رہا ہے صارفین معلومات کے لیے ان کا فیس بک  پیج اور ٹوئٹر اکاؤنٹ فالو کریں۔ جی ہاں، گوگل اپنا پلیٹ فارم چھوڑ کر صارفین کو دوسرے پلیٹ فارم پر منتقل کر رہا تھا۔
اس کے بعد گوگل نے پلیٹ فارم کی کچھ خرابیوں کے بعد اعلان کیا کہ وہ اگست 2019 میں گوگل پلس کو بند کر دیں گے۔
چند دن پہلے ایک دوسری خرابی سے گوگل پلس کے 52 ملین صارفین کا ڈیٹا ظاہر ہوگیا۔ اس کے بعد گوگل نے اسے منصوبے سے چار ماہ پہلے یعنی اپریل 2019 میں بند کرنے کا اعلان کیاہے۔
اگر آپ بھی گوگل پلس سے تنگ ہیں اور اسے اپریل 2019 سے پہلے بند کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ کافی آسان ہے۔ آپ بہت آسانی کے ساتھ اپنا گوگل پلس اکاؤنٹ بند کر سکتے ہیں۔

ایپلی کیشن سے گوگل پلس اکاؤنٹ ختم کریں
•    سب سے پہلے اپنی ڈیوائس پر گوگل پلس ایپ کھولیں۔

•    سکرین کےبائیں طرف مینو پر ٹیپ کریں۔
•    Settings منتخب کر کے اپنے پروفائل پر ٹیپ کریں۔
•    نیچے سکرولکریں اور Delete Google+ Profile پر ثیپ کردیں۔
اس کے بعد آپ کو  ویب ورژن پر منتقل کر دیا جائے گا، جہاں آپ اکاؤنٹ کو حتمی طور پر ختم کر سکتے ہیں۔
[short][show_art_pic 320241][/short]
ڈیسک ٹاپ پر گوگل پلس  اکاؤنٹ بند کریں
•    براؤزر میں گوگل پلس کھولیں
•    بائیں جانب مینوپر کلک کر کے Settings کا انتخاب کریں۔
•    سکرول ڈاؤن کر کے سب سے نیچے آئیں اور 'Delete your Google+ profile پر کلک کریں۔
•    اپنا پاس ورڈ دیں اور اکاؤنٹ ختم کریں۔
[short][show_art_pic 320242][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 11 دسمبر 2018

Share On Whatsapp