انسٹاگرام نے واکی ٹاکی وائس میسجز متعارف کرا دئیے
اب انسٹاگرام پر وائس چیٹ کرنے کے لیے لائیو آنے کی ضرورت نہیں۔ انسٹاگرام نے ڈائریکٹ میسجز کے لیے واکی ٹاکی کی طرز پر وائس میسج فیچر متعارف کرایا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو مائیکروفون بٹن کو دبائے رکھ کر میسج ریکارڈ کرنا ہوگا، جسے دوسرا شخص یا گروپ بعد میں سن سکتے ہیں۔اس فیچر سے آپ فوری نوعیت کے پیغامات کا فوری جواب دے سکتے ہیں۔
یہ فیچر دنیا بھر کے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صآرفین کے لیے جلد ہی دستیاب ہوگا۔
وائس میسج فیس بک کے لیے نئے نہیں۔ میسنجر میں اسے 2013ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اب چونکہ بہت سے لوگ چیٹنگ کے لیے میسنجر کو چھوڑ کر انسٹاگرام کو ہی استعمال کرنے لگے ہیں، اس لیے فیس بک نے انسٹاگرام پر بھی اس فیچر کو شامل کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 دسمبر 2018