Google Maps adds

گوگل نے گوگل میپس آئی او ایس میں صارفین کے لیے ”فار یو“ ٹیب شامل کر دی

اس سال کے شروع میں گوگل نے  گوگل میپس کے اینڈروئیڈ ورژن میں ”فار یو“ (For You) کے نام سے ایک ٹیب شامل کی تھی۔اس سروس سے صارفین کھانے، جگہوں اور دوسرے حوالوں سے گوگل کی طرف سے تجاویز حاصل کرتے  ہیں۔گوگل نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیچر اب دنیا کے 40 ممالک میں آئی او ایس صارفین اور 130 ممالک میں اینڈروئیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
اگر آپ  کاروبار یا سیر و تفریح کے لیے بہت زیادہ سفر نہیں کرتے ، تب بھی بھی یہ فیچر آپ کے اپنے شہر میں ریسٹورنٹس یا مختلف مقامات پر جانے کی تجاویز دیتا ہے۔

فار یو میں ہم  گوگل کو تین آپشنز سے جواب دے سکتے ہیں۔ ان   آپشنز میں  دلچسپی نہیں، پہلے جا چکے ہیں اور جانا چاہتے ہیں شامل ہیں۔ اس میں سے کوئی بھی  آپشن منتخب کر نے سے گوگل  آپ کے بارے میں مزید جانتا ہے اور آئندہ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے تجاویز فراہم کرتا ہے۔گھر، سڑک  یا دفتر میں، جہاں بھی آپ گوگل میپس میں فار یو ٹیب دیکھتے ہیں، یہ آپ کو مختلف تجاویز فراہم کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 10 دسمبر 2018

Share On Whatsapp