Google winds down support for Android 4.0 Ice Cream Sandwich

گوگل نے اینڈروئیڈ 4.0 آئس کریم سینڈوچ کی سپورٹ بند کر رہا ہے

اگر آپ کے فون میں اینڈروئیڈ 4.0 آئس کریم سینڈوچ انسٹال ہے تو آپ کو اپنا فون بدل لینا چاہیے۔ گوگل نے ڈویلپرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ آنے والے پلے سروسز کے ورژن میں آئس کریم سینڈوچ کی سپورٹ بند کر دے گا۔ پلے سروسز وہ فریم ورک ہے جو اینڈروئیڈ ایپس اور ڈیوائسز کو  مکمل آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹس کے بغیر اہم فیچرز تک رسائی دیتا ہے۔اس اپ ڈیٹ کے بعد نئی ٹول کٹ کے لیے اینڈروئیڈ 4.1 جیلی بین کی ضرورت ہوگی۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس وقت ایک فیصد سے بھی کم صارفین 2011 کے زمانے کا آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں۔ اکتوبر 2018 کے آخر میں یہ تعداد 0.3 فیصد تھی۔ اس وقت تقریباً 2 ارب ڈیوائسز پر اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم انسٹآل ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ گوگل کے فیصلے سے اب بھی لاکھوں لوگ متاثر ہونگے اور نئی ایپس انسٹال نہیں کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 8 دسمبر 2018

Share On Whatsapp