WhatsApp for Android arrives on tablets, but only in beta

وٹس ایپ فار اینڈروئیڈ اب ٹیبلٹس پر بھی دستیاب ہے

وٹس ایپس موبائل صارفین کے لیے  سب سے مقبول میسجگ ایپلی کیشن ہے۔ ڈیسک ٹاپ کے لیے تو وٹس ایپ دستیاب ہے لیکن یہ ابھی تک باضابطہ طور پر ٹیبلٹس کے لیے دستیاب نہیں تھی۔خوش قسمتی سے اسے اب  ٹیبلٹ کے لیے بھی متعارف کرا دیا گیا تاہم اسے ابھی صرف بیٹا ٹیسٹر ہی استعمال کر سکتے ہیں۔
اینڈروئیڈ ٹیبلٹ کے لیے چونکہ ابھی یہ بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اس لیے اس میں بہت سے فیچرز دستیاب نہیں۔ ایپلی کیشن میں مزید فیچر جلد متعارف کرائے جائیں گے۔

ٹیبلٹ پر وٹس ایپ انسٹال کرنے کے لیے اس میں سم سلاٹ کا ہونا ضروری ہے۔ یہ وائی فائی اونلی ڈیوائسز پر کام نہیں کرے گا۔ اگر آپ کے پاس ایسا ٹیبلٹ ہے تو آپ پلے سٹور سے وٹس ایپ کو سرچ کر کے انسٹال کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹیبلٹ میں وٹس ایپ انسٹال کرنے کے لیے آپ کو دوسرے وٹس ایپ اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی۔ بیٹا ایپ میں اسے سمارٹ فون کے وٹس ایپ سے مربوط نہیں کیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 5 دسمبر 2018

Share On Whatsapp