At 10 trillion frames per second, this camera captures light in slow motion

یہ کیمرہ 10 ٹریلین فریمز فی سیکنڈ ریکارڈنگ سے روشنی کو بھی سلوموشن میں ریکارڈ کر سکتا ہے

کائنات میں روشنی سے زیادہ تیز رفتار کچھ نہیں۔ اس کا پیچھا کرنا  فی الحال ناممکن ہے تاہم کال ٹیک (Caltech) کے سائنسدان  روشنی کو   سلوموشن میں ریکارڈ  کر چکے ہیں۔ ان سائنسدانوں نے ایک ایسا کیمرہ بنایا ہے جو 10 ٹریلین فریم فی سیکنڈ پر ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ کیمرہ سفر کرتی روشنی کو بھی سلوموشن میں ریکارڈ کر سکتا ہے۔سائنسدانوں کا ارادہ ہے کہ اس کیمرے کو مزید 10 گنا تیز رفتار بنانا ہے۔

سائنس کے بہت سے شعبوں میں روشنی  کی حرکت کو سمجھنا ضروری ہے۔ جنیانگ لیانگ اور اُن کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اس کیمرے کو فزکس،  انجینئرنگ اور ادویات کے شعبوں میں استعمال کیا جا سکے گا۔ ان شعبوں میں چھوٹے پیمانے پر روشنی  کے برتاؤ اور پیمائش کی کافی اہمیت ہوتی ہے۔
یہ دنیا کا تیز رفتار ترین کیمرہ ہے ۔اس کیمرے میں کمپریس الٹرا فاسٹ فوٹو گرافی (CUP) کو نئے سسٹم T-CUP سے بہتر بنایا گیا ہے۔اس کیمرے نے روشنی اور مادے کے بیچ تعامل کو ممکن بنا دیا ہے۔ T-CUP سے نئی نسل کی خوردبین تیار کی جا سکیں گی جو بائیو میڈیکل، میٹریل سائنس اور دوسری کاموں میں استعمال کی جا سکیں گی۔
اس کیمرے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 2 دسمبر 2018

Share On Whatsapp