Instagram's 'Close Friends' feature lets you keep Stories private

انسٹاگرام کے کلوز فرینڈز فیچر سے آپ اپنی سٹوریز پرائیویٹ رکھ سکتے ہیں

انسٹاگرام نے اپنے نئے فیچر کلوز فرینڈ سے پرائیویسی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس فیچر سے آپ اپنی سٹوریز کو تمام دوستوں کی بجائے  دوستوں کے ایک مختصر گروپ  سے شیئر کر سکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر سے صارفین اپنے ذاتی لمحات کو بالکل ان لوگوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، جن کے ساتھ  آپ وہ چاہتے ہیں۔
اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے  سب سے پہلے تو آپ کو اپنی کلوز فرینڈز لسٹ میں کچھ لوگ شامل کرنا ہونگے۔
آپ اس لسٹ کو مکمل طور پر کنٹرول کر سکتے ہیں۔کوئی بھی شخص آپ سے اس لسٹ میں شامل ہونے کی درخواست نہیں کر سکتا، اس لیےکلوز فرینڈز کا  انتخاب آپ کی اپنی پسند پر ہے۔اگر آپ کسی دوست کی سٹوری ٹرے میں کسی تصویر کے گرد سبز دائرہ یا سبز بیج دیکھیں تو سمجھ جائیں کہ آپ  بھی اپنے دوست کے کلوز فرینڈز میں شامل ہیں۔
انسٹاگرام کے اس نئے فیچر کو  صارفین سٹوریز کے ساتھ تو استعمال کر سکتے ہیں  لیکن پوسٹس پر استعمال نہیں کر سکتے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 1 دسمبر 2018

Share On Whatsapp