ویوو تجارتی پیمانے پر اپنی پہلی 5G ڈیوائس کو 2020 میں جاری کرے گا
5G اگلے سال یعنی 2019 میں سمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں کے نزدیک نیا موضوع اور اہم میدان ہوگا۔ بڑی کمپنیاں جیسے ویوو ابھی سے اس نئی ٹیکنالوجی کے تجربات کر رہی ہیں۔ آئی سی ٹی ٹیکنالوجی پر انٹرنیشنل سیمپوزیم میں بات کرتے ہوئے ویوو نے اپنے اگلی نسل کے 5G سمارٹ فون کی تفصیلات بتائیں۔ کمپنی نے نئی ڈیوائسز کےکچھ نمونے بھی دکھائے۔
پچھلے دو سالوں میں کمپنی سٹینڈرڈائزیشن آرگنائزیشن 3GPP کے پاس 1500 سے زائد پروپوزل جمع کر ا چکی ہے۔ کمپنی اپنا پہلا غیر تجارتی 5G فون 2019 میں لانچ کرےگی، جبکہ 2020 میں 5Gسمارٹ فونز کو تجارتی پیمانے پر جاری کیا جائےگا۔ فون کےتجارتی پیمانے پر لانچ کرنے کا انحصار چینی آپریٹرز پر بھی ہے کہ وہ کب اس نئی ٹیکنالوجی پر منتقل ہوتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 نومبر 2018