Ohio is the first state to accept bitcoin for paying business taxes

اوہائیو میں کاروباری ادارے بٹ کوائن سے ٹیکس ادا کر سکیں گے

امریکا میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہے لیکن اوہائیو اس کے باوجود  کرپٹو کرنسی کےاستعمال میں ایک قدم اور آگے آ گیا ہے۔ اوہائیو کےکاروباری  ادارے اب اپنے ٹیکس کی ادائیگی بٹ کوائن کےذریعے بھی کر سکیں گے ۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ  صرف کاروباری مقاصد تک محدود ہوگا ۔ بٹ کوائن سے ٹیکس کی ادائیگی کےلیے کاروباری اداروں کو OhioCrypto.com پر رجسٹر ہونا پڑے گا۔ یہاں صارفین سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات سمیت 23 طرح کے ٹیکس ادا کر سکیں گے۔ بتدریج اوہائیو میں ذاتی ٹیکس بھی بٹ کوائن سے ادا کیے جا سکیں گے۔
اوہائیو کے خزانچی جوش مانڈل کا کہنا ہے کہ وہ بٹ کوائن کے ذریعے ٹیکس وصولی کا فیصلہ گورنر کی معاونت یا قانون سازی کے بغیر کر سکتے ہیں۔ قانون سازی کے ذریعے اس کا نفاذ کافی مشکل ہوتا۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 نومبر 2018

Share On Whatsapp