انٹرنیٹ لنکس کو دوبارہ دیکھنے کے لیے خود کو ای میل کریں
انٹرنیٹ براؤزر میں ویسے تو کسی بھی پیج کو بک مارک کرنے کا آپشن ہوتا ہے لیکن عام طور پر بک مارک ایسےلنکس کو کیا جاتا ہے، جن سے بعد میں بار بار واسطہ پڑتا رہے۔اگر آپ ایک بار ہی کسی پیج کو دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے اس کا لنک خود کو ای میل کر لیا جائے۔شیئر کے آپشن سے ہم پیج کا لنک کسی بھی دوسرے صارفین یا خود سے بھی شیئر سکتے ہیں لیکن اِنباکس اِٹ (InboxIt)ایک ایسی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن ہے جس نے اس کام کو بہت سہل بنا دیا ہے۔اِنباکس اِٹ اکا آپشن براؤزر کے شیئر مینو میں ظاہر ہوتا ہے۔ آپ کو بس اس پر ٹیپ کرنا ہوتا ہے، جس کے بعد موجودہ پیج آپ کو ای میل ہو جاتا ہے۔آپ کسی بھی ڈیوائس سے اپنے انباکس تک رسائی حاصل کر کے اس پیج کو دوبارہ وزٹ کر سکتے ہیں۔
اِنباکس اِٹ کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اِنباکس اِٹ کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 نومبر 2018