British Columbia aims to end fossil fuel car sales by 2040

برٹش کولمبیا میں 2040ء تک فوسل فیول سے چلنے والے گاڑیوں کی فروخت پر پابندی لگ جائے گی

شمالی امریکا میں تو فوسل فیول سے چلنے والی گاڑیوں  کا استعمال بتدریج ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ اب برٹش کولمبیا کے  پریمیئر جان ہورگن نے بتایا ہے کہ ان کی حکومت 2019 ءمیں ایک قانون متعارف کرائے گی، جس کے بعد 2040ء تک کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں صرف برقی کاریں اور برقی ٹرک ہی فروخت ہونگے۔ اس قانون کے تحت 2025 ءتک صوبے میں 10 فیصد گاڑیاں بجلی سے چلنے والی ہونگی۔ 2030ء تک یہ تعداد 30 فیصد  ہو گی۔

ہورگن نے مزید بتایا کہ فارسٹ چارجنگ نیٹ ورک کو 150 مقامات تک پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آلودگی کا باعث نہ بننے والی گاڑیوں کی ترغیب دینے کے لیے 20 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ ہورگن کا کہنا تھا کہ زیرو ایمیشن کاروں کو اوسط اور قلیل آمدن والے شہریوں کے لیے بھی قابل رسائی بنایا جائے گا۔
ہورگن اس بل کو اسمبلی میں پیش کر دیں گے لیکن اس کے منظور ہونے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔ برٹش کولمبیا کینیڈا کا وہ صوبہ ہے جو اپنے قدرتی حسن کی بدولت لوگوں، کاروباری اداروں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔
کیلیفورنیا بھی برقی گاڑیوں کو متعارف کرانے کے لیے ایسے ہی منصوبے بنا رہا ہے۔ کینیڈا کے صوبہ کیوبک 2020 تک زیرو ایمیشن گاڑیوں کی فروخت 15.5 فیصد کرنے کا پروگرام ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 نومبر 2018

Share On Whatsapp