روسی کمپنی کا پیج ڈیلیٹ کرنے پر فیس بک پر مقدمہ کر دیا
فیس بک نے اپریل میں روس سے چلائے جانے والے بہت سے فیس بک پیجیز ڈیلیٹ کر دئیے تھے۔رائٹرز کے مطابق ایک کمپنی، جس کا پیج بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا، نے فیس بک پر مقدمہ کر دیا ہے۔فیڈرل ایجنسی آف نیوز ایل ایل سی نے فیس بک پر اظہار رائے کی آزادی پر پابندی لگانے کا الزام لگایا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک نے یہ سب حکومتی ایما پر کیا اور اس کی وجہ ان کا روس سے تعلق ہونا ہے۔فیس بک نے کمپنی کا اکاؤنٹ امریکی حکومت کی ہدایات پر 2016 کے الیکشن کےد وران انتخابات میں مداخلت کی خبروں کے بعد کیا گیا ہے۔ یوا یس ڈیپارٹمنٹ آف ٹریژری نے فیس بک پر روس کی انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ فیس بک کو یقین ہے کہ FAN کے آئی آر اے کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔ دونوں ایک ہی آفس بلڈنگ میں بیٹھتے ہیں۔ FAN میں ہی الینا الیکسیونا ملازمت کرتی ہیں، ان پر اکتوبر کے وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کے الزامات ہیں۔الینا پر الزام ہے کہ وہ پروجیکٹ لکھتا (Project Lakhta) میں کام کرتی رہی ہیں، جو امریکی الیکشن میں مداخلت کے لیے فیس بک اشتہاری مہم چلاتی رہی ہے۔
FAN کا کہنا ہے کہ ان کا پروجیکٹ لکھتا سے کوئی تعلق نہیں اور الینا کا ان کے شائع ہونے مواد پر ادارتی اختیار نہیں ۔الینا کمپنی میں بس روز مرہ کی حساب نویسی کے کام کرتی ہے۔مقدمے میں FANنے خود کو ایسی آزاد، معتبر اور قانونی نیوز ایجنسی قرار دیا ہےجو مفاد عامہ کے لیے متعلقہ رپورٹس شائع کرتی ہے۔
کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ FAN کو اس مقدمے میں کامیابی ملنا مشکل ہے۔ کمپنی کا فیس بک پر مقدمہ کرنا شہرت حاصل کرنے کے لیے ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 نومبر 2018