Opera for Android now blocks cookie dialog boxes

اوپیرا فار اینڈروئیڈ اب کوکیز کے ڈائیلاگ باکسز بھی بلاک کرے گا

یورپی یونین کےنئے قوانین جی ڈی پی آر کے آنے کے بعد موبائل  پر ویب سائٹس براؤزنگ کافی مشکل ہوگئی ہے۔ اب تقریباً تمام ہی ویب سائٹس صارفین کو  کوکیز ڈائیلاگ باکسز دکھا  رہی ہیں۔ صارفین کو بار بار ہر سائٹ پر کوکیز ڈائیلاگ باکس دیکھ کر کوفت بھی ہوتی ہے لیکن اب اوپیرا نے  کم از کم موبائل صارفین کےلیے اس مشکل کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔   اوپیرا فار اینڈروئیڈ کے صارفین Settings  سے اس مشکل سے نجات پا سکتے ہیں۔

ایپلی کیشن کے نئے ورژن 48 میں دو نئے فیچر بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اگر آپ کے فون میں اینڈروئیڈ 7.1 نوگٹ انسٹال ہے تو کیو آر سکیننگ تخلیق کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ  ہوم سکرین میں ہی سرچنگ اور براؤزنگ شارٹ کٹس شامل کر دئیے گئے ہیں۔ اوپیرا ایپ کے آئیکون پر لانگ ٹیپ کرنےسے 3D مینو سے New Tab کو بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔
کچھ صارفین کو موبائل فونز میں چھوٹے فونٹ سے مسئلہ ہوتا ہے۔اوپیرا نے اب اس کا حل بھی نکالا ہے۔ اس حوالے سے ایک نیا فیچر Betaمیں ٹیسٹ کیا جا رہا تھا، جسے اب فائنل   ورژن میں لانچ کر دیا گیا ہے۔اس کے لیے Text آپشن پر جا کر Text Wrap پر کلک کر کے اپنی مرضی کا ٹیکسٹ سائز منتخب کیا جا سکتا ہے۔اس فیچر سے آپ  کو بار بار زوم کا فیچر استعمال کرنا نہیں پڑے گا۔
[short][show_tech_video 354][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 6 نومبر 2018

Share On Whatsapp