Your computer could be mining cryptocurrency now

کہیں آپ کا کمپیوٹر ہیکروں کے لیے کرپٹو کرنسی مائننگ تو نہیں کررہا؟

کرپٹو جیکنگ آج کل انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ آسان زبان میں کرپٹو جیکنگ سے مراد ہیکر کا آپ کے کمپیوٹر کے ہارڈوئیر ریسورسز چرا کر کرپٹو کرنسی کی مائننگ کے لیے استعمال کرنا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بجلی کا بل آپ ادا کرتے ہیں، کمپیوٹر آپ کا استعمال ہوتا ہے، آپ کو کام کے دوران سست کمپیوٹر کی وجہ سے کافی مشکلات برداشت کرنا پڑتی ہیں لیکن کرپٹو کرنسی ہیکرز بنا رہے ہوتے ہیں۔

اہم سوال یہ ہے کہ اب آپ کو کیسے پتا چلے گا کہ آپ کا کمپیوٹر کرپٹو جیکنگ کا شکار ہو چکا ہے؟
کرپٹو جیکنگ کی اہم علامات میں سے کمپیوٹر کا گرم ہونا، زیادہ آواز پیدا کرنا اور سست ہونا شامل ہیں۔
کرپٹو جیکنگ معلوم کرنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ ونڈوز مین ٹاسک منیجر سے اور میک میں ایکٹیویٹی مانیٹر سے سی پی یو کا استعمال دیکھیں۔ یہ دیکھنے سے پہلے کوشش کریں کہ آپ کا سسٹم آپ کے علم کی حد تک زیادہ استعمال نہ ہو رہا ہو۔
اس کے بعد جب آپ ٹاسک منیجر میں سی پی یو بہت زیادہ استعمال ہوتا دیکھیں تو سمجھ جائیں کہ آپ کرپٹو جیکنگ شکار ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ بیس سے پچیس فیصد تک سی پی یو کا استعمال عام روٹین کی بات ہے۔
اس وقت بہت سی ویب سائٹس بھی اپنے سورس کوڈ میں کرپٹومائنگ کا سکرپٹ چھپا دیتی ہیں، ایسے میں جب آپ ایسی ویب سائٹس کا وزٹ کرتے ہیں تو براؤزر آپ کے سسٹم ریسورسز استعمال کر کے کرپٹو مائننگ کرتا رہتا ہےاور آپ کو سلو براؤزنگ کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کرپٹو جیکنگ کا پتا لگانے کے لیے اوپیرا نے ایک ٹیسٹ ٹول بھی بنایا ہے۔ آپ یہاں کلک کرکے اپنے براؤزر کو چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ہم کرپٹو جیکنگ سے بچنے کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
کرپٹو جیکنگ کی بہت سی شکلیں ہیں لیکن ہیکر کچھ عام طریقوں کو زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ جیسا کہ پہلے بتایا ہے کچھ ہیکر ویب سائٹ میں کرپٹومائننگ کے لیے سکرپٹ چھپا دیتے ہیں۔
کچھ ہیکر مختلف جینوئن سافٹ وئیر اپ ڈیٹس میں اپنا سکرپٹ چھپاتے ہیں۔ اگر آپ ویب سائٹ وزٹ کرتے ہوئے کرپٹو کرنسی مائننگ کے کوڈ کو روک دیتے ہیں تو آپ کرپٹو جیکنگ کا حملہ ناکام بناتے ہیں۔ سب سے پہلے تو اپنے اینٹی وائرس کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔ ایواسٹ اور نارٹن اپنی وائرس لائبریریز کو کرپٹو جیکنگ کی ڈیفی نیشن سے اپ ڈیٹ رکھتے ہیں۔ ویب براؤزر میں کرپٹو کرنسی مائننگ بلاکر ایکسٹیشن استعمال کر کے بھی کرپٹوجیکنگ کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

کروم کے لیے کچھ اچھی ایکٹینشنز میں minerBlock (یہاں کلک کریں)، No Coin (یہاں کلک کریں) اورCoin-Hive Blocker (یہاں کلک کریں) شامل ہیں۔ فائرفاکس میں minerBlock (یہاں کلک کریں) کا اپنا ورژن ہوتا ہے۔
فائر فاکس کے لیے NoMiner (یہاں کلک کریں) بھی انسٹال کیا جا سکتا ہے۔
ہیکر آج کل انٹرنیٹ راؤٹرز کو بھی مائننگ سکرپٹ سے متاثر کرتے ہیں۔ راؤٹر کی طرف اکثر لوگ مہینوں تک دھیان نہیں دیتے۔ راؤٹر میں کرپٹو جیکنگ کا پتا چلانا تو ایک ایک پیچیدہ عمل ہے لیکن ہم راؤٹر کے فرم وئیر کو تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کر کے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 27 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp