Oppo R15x is official with waterdrop notch UD fingerprint scanner

واٹر ڈراپ نوچ اور انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کے ساتھ اوپو آر 15 ایکس متعارف کرا دیا گیا

اوپو کے 1 (Oppo K1) دوہفتے پہلے واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ ظاہر ہوا تھا۔ یہ فون مختلف ناموں سے گیک بینچ (سرٹیفکیشن سائٹ) پر ظاہر ہوتا رہا۔ آخر کار اس فون کو اوپو آر 15 ایکس کے نام اور زیادہ سٹوریج کے ساتھ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ K1 اور R17x کا ہارڈ وئیر انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر اور کیمرہ سمیت ایک جیسا ہی ہے۔ کمپنی نے اس فون کے مکمل ہارڈ وئیر کی تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن اس کے بنیادی فیچرز، قیمت اور دستیابی کے بارے میں اطلاعات پہلے ہی منظر عام پر آ چکی ہیں۔

اوپو آر 15 ایکس میں 6.4 انچ کا ایمولیڈ ڈسپلے اور اس کے نیچے Synaptics آپٹیکل انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو 91 فیصد ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ نوچ میں نصب کیا گیا ہے جبکہ سپیکروں کو بیزل میں جگہ ملی ہے۔
فون کا سیلفی کیمرہ مصنوعی ذہانت کے فیچرز کے ساتھ 25 میگا پکسل کا ہے۔ یہ 800 سے زیادہ مناظر کو پہچان سکتا ہے۔ فون کے مین کیمرہ سیٹ اپ کے بارے میں تو معلوم نہیں ہو سکا لیکن K1 کو ذہن میں رکھا جائے تو اس کا رئیر مین کیمرہ f/1.7 اپرچر کے ساتھ 16 میگا پکسل کا اور ڈیپتھ سنسنگ کیمرہ 2 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون میں اینٖڈروئیڈ اوریو بیسڈ Color OS 5.2 انسٹال ہے۔ بیٹری کی گنجائش کے بارے میں ابھی نہیں بتایا گیا۔ اوپو آر 15 ایکس اور K1 میں بڑا فرق سٹوریج کا ہے۔ اوپو آر 15 ایکس کو 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج آپشن میں پیش کیاگیا ہے۔ اس فون کی قیمت 2499 یوان یا 360 ڈالر یا 310 یورو ہوگی۔ فون کے پری آرڈر تو شروع ہو گئے ہیں لیکن اس کی فراہمی 1 نومبر سے ہوگی۔

تاریخ اشاعت : پیر 22 اکتوبر 2018

Share On Whatsapp