سام سنگ نے موبائل کی مکمل سکرین کو فنگرپرنٹ ریڈر بنانے کے لیے حقوق ملکیت حاصل کر لیے
سام سنگ نے سمارٹ فون کی مکمل سکرین کو فنگر پرنٹ ریڈر میں بدلنے کے لیے حقوق ملکیت (پیٹنٹ) کے لیے درخواست دی ہے۔ اس وقت جو انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر ہیں وہ بھی سائز میں عام فنگرپرنٹ ریڈر جتنے ہی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سکرین میں ایک ہی جگہ فکس ہیں، اس وجہ سے وہ اتنے باسہولت نہیں جتنے ہو سکتے ہیں۔
حقوق ملکیت کی درخواست کے مطابق آپٹیکل ریڈر کو فولڈایبل فون میں لگایا جا سکےگا۔
حقوق ملکیت کی درخواست کی تصویروں میں ڈسپلے پر نوچ بھی دکھائی گئی ہے۔ خیال ہے کہ سام سنگ خود نوچ ڈسپلے اپنانے کی بجائے آل ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈرز دوسری کمپنیوں کو فروخت کرے گا۔
اس نئے آل ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر کو کم پاور کے پروسیسر کی ضرورت پڑے گی، جو صارف کے سکرین کو ٹچ کرنے کا انتظار کرے گا اور اس دوران مین چپ سیٹ بند رہے گا۔
سام سنگ کا نیا آل ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈر انگلی کو 3 بار سکین کرے گا۔ ہر سکین میں 20 سے 30 ملی سیکنڈ کا وقت لگے گا۔ ہر سکین پر سکرین کی برائٹ نیس خود ایڈجسٹ ہو جائے گی، جس میں 200 ملی سکینڈ لگیں گے۔ مجموعی طور پر یہ سارا عمل 700 ملی سیکنڈ میں مکمل ہوگا۔ یہ سارا عمل سیکورٹی کو مزید بہتر بنا دے گا۔ اس کے علاوہ سکرین 200 nits اور 600 nits کےد رمیان روشن ہوگی جبکہ ہائی برائٹ نیس موڈ میں یہ 1000 nits ہو جائے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 22 اکتوبر 2018