Google Images mobile gets a few important new features

گوگل نے گوگل امیج موبائل میں کئی نئے فیچرز شامل کر دئیے گئے

گوگل  امیج ، گوگل کی سب سے مقبول ترین سروس ہے۔ گوگل نے گوگل امیج ڈیسک ٹاپ کے لیے جہاں نیا ڈیزائن متعارف کرایا ہے وہاں موبائل پر بھی کچھ اہم فیچر شامل کیے ہیں۔
گوگل نے تصاویر کے سرچ رزلٹ الگورتھم کو بھی تبدیل کیاہے اور گوگل امیج میں گوگل لینز کی سپورٹ بھی متعارف کرا دی ہے۔ اس سے صارفین کسی بھی تصویر کو موبائل میں کھول کر سکیں کر سکیں گے۔ اس طرح تصویر میں جو اہم چیزیں یا معلومات ہونگی، وہ ہائی لائٹ ہو جائیں گی۔ ظاہر ہونے والی معلومات پر ٹیپ کر کے اس سے متعلقہ تصاویر بھی سرچ کی جا سکتی ہیں۔ آپ نے شاید غور کیا ہو کہ اب متعلقہ تصاویر صارفین کو  پراڈکٹ پیج پر لے جاتی ہیں، جہاں صارفین مزید معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ خریداری بھی کر سکتے ہیں۔ گوگل لینز سے آپ تصویر کے کسی بھی حصے کو خود سے سلیکٹ کر سکتے ہیں، چاہے وہ لینز نے پہلے سلیکٹ نہ کیا ہو۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 28 ستمبر 2018

Share On Whatsapp