Samsung Galaxy A9 Star Pro to have four cameras at the back

سام سنگ گلیکسی اے 9 سٹار پرو میں بیک پر 4 کیمرے ہونگے

اس ماہ کے شروع میں  سام سنگ  کا ایک ٹیزر سامنے آیا تھا، جس میں 4x fun کا وعدہ کیا گیا تھا۔ سام سنگ نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔کچھ لوگوں کو خیال تو آیا تھا کہ سام سنگ  چار کیمروں کا  ایک فون متعارف کرائے گا لیکن اندازہ تھا کہ اس میں دو کیمرے سیلفی اور دو رئیر ہونگے۔ بالکل ایسے ہی جیسے گلیکسی اے 7 (2018) میں بیک پر تین اور فرنٹ پر ایک کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔
ایک جرمن ویب سائٹ  All About Samsung نے دعویٰ کیا ہے کہ سام سنگ کی یہ نئی ڈیوائس سام سنگ گلیکسی اے 9 سٹار پرو   ہوگی۔

اس فون کی بیک پر چار کیمرے ہونگے جبکہ فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہوگا۔اس ویب سائٹ نے اس فون کی ایک تصوراتی تصویر بھی شیئر کی ہے  جس میں  فون کی بیک پر چار کیمرے  دکھائے گئے ہیں۔یہ چونکہ تصوراتی تصویر ہے، اس لیے فائنل پراڈکٹ میں کیمروں کی پوزیشن کچھ مختلف ہو سکتی ہے۔
توقع ہے کہ اس فون میں  120 ڈگری فیلڈ  آف ویو کے ساتھ 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل کیمرہ، 24 میگا پکسل کا مین کیمرہ ، 10 میگا پکسل  لینز اور 5 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینز ہوگا۔ سیلفی کیمرہ Sony IMX576 سنسر ہوگا۔
اے 9 سٹار پرو میں Full HD+ ریزولوشن کے ساتھ 6.28 انچ کی ایمولیڈ سکرین اور سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ ہوگا۔ فون میں 3720 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی اور اس میں فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ نہیں ہوگی۔

تاریخ اشاعت : منگل 25 ستمبر 2018

Share On Whatsapp