انسٹا گرام نے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر ایموجیز سے جواب دینا مزید آسان کر دیا
انسٹنٹ میسجنگ میں ایموجیز کا استعمال بہت زیادہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم جو کچھ ایموجیز سے بیان کر سکتےہیں، وہ شاید کئی فقروں میں بیان نہیں ہوسکتا۔ سوشل میڈیا ایپس ایموجیز کے استعمال کو مزید بہتر بنا ر ہی ہیں۔
انسٹاگرام بھی مئی سے ایموجیز سے متعلقہ ایک فیچر کو ٹسٹ کر رہا تھا لیکن اس ہفتے اس فیچر کو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کےلیےجاری کر دیا گیا ہے۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ نئی ایموجی شارٹ کٹ بار اب اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کر دی گئی ہے۔
ایموجیز کی شارٹ کٹ بار کو استعمال کرنے کےلیے آپ کو اپنی ایپلی کیشن کو تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔
اہم بات یہ بھی ہے کہ اس بار انسٹاگرام نے اس اہم فیچر کو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ایک ساتھ ہی جاری کیا ہے۔
That feeling when your favorite emojis are right in front of you 🙌😍 pic.twitter.com/QPF8eGc5yD
— Instagram (@instagram) September 6, 2018
تاریخ اشاعت : پیر 10 ستمبر 2018