Panasonic Toughbook FZ-T1 handheld costs 1600

قابل تبدیل بیٹری کے ساتھ پینا سونک Toughbook FZ-T1 کی قیمت 1600 ڈالر ہے

پینا سونک کے ٹف بک کمپیوٹر دیکھنے میں لیپ ٹاپ کی بجائے سوٹ کیس لگتے ہیں۔ نہ یہ دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں اور نہ ہی اس کی قیمت مناسب ہے۔ ان کی تشہیر بھی  ”فوجی مقاصدکے لیے“   کہہ کر کی  گئی۔ کچھ سال پہلے پینا سونک نے ٹف پیڈ ٹیبلٹ متعارف کرائے تھے اب سمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔ Panasonic Toughbook FZ-T1کو فون تو نہیں کہا جا سکتا ۔ کمپنی نے پریس ریلیز میں اسے ہینڈ ہیلڈ(handheld) کا نام دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا ایک ورژن صرف وائی فائی اونلی اور دوسرا وائی فائی / 4 جی ورژن ہے۔


اس ڈیوائس میں پینا سونک کے COMPASS 2.0 (یعنی Complete Android Security and Services)  کے ساتھ اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔
اس کا ایک فیچر بار کوڈ سکینگ بھی ہے یہ قریب پڑی ہوئی چیزوں کے ساتھ دور شیلف میں رکھی چیزوں کے بارکوڈ بھی سکین کر سکتا ہے۔
اگلے سال اس کے ساتھ آٹو رینج بارکوڈ سکینر اسسری بھی ہوگی۔ یہ ڈیوائس آئی پی 68 اور MIL-STD-810G سرٹیفائیڈ ہے۔ اسے 1.5 میٹر یا 5فٹ کی بلندی سے گرا کر بھی ٹسٹ کیا جا چکا ہے۔
یہ ڈیوائس منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ یا 14 سے 122 ڈگری فارن ہائیٹ کے درجہ حرارت میں کام کر سکتی ہے۔ اس ڈیوائس کا ڈسپلے 5 انچ720p کا ہے۔ اس پر بارش میں، دستانوں کے ساتھ یا سٹائلس سے بھی کام کیا جا سکتا ہے۔
یہ ڈیوائس ہائی اینڈ ڈیوائس نہیں۔ اس میں سنیپ ڈریگن 210 چپ سیٹ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔اس کا 8 میگا پکسل کا کیمرہ زیادہ متاثر کن نہیں لیکن پیناسونک کے مطابق یہ ڈاکیومنٹ سکین کر سکتا ہے۔

اس فون کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس سے بند کیے بغیر اس میں ایک بیٹری نکال کر دوسری ڈالی جا سکتی ہے لیکن اس کی بیٹری لائف بس 12 گھنٹے ہے۔
پیناسونک نے اس ڈیوائس کو پتلا اور کم وزن قرار دیا ہے۔ اس کی موٹائی کے بارے میں تو نہیں معلوم لیکن اس ڈیوائس کا وزن 240 گرام سے کم ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پینا سونک نے اس دعوے میں کافی مبالغے سے کام لیا ہے۔
اس ڈیوائس میں سب سے چونکا دینے والی بات اس کی قیمت کی ہے۔ یہ ڈیوائس سارے یورپ میں دستیاب ہوگی۔ اس کا وائی فائی ماڈل اگست میں لانچ ہوگا۔ اس کی قیمت 1142 پاؤنڈ جمع ٹیکس ہوگی۔ اس کا 4 جی ماڈل ستمبر میں آئے گا۔ اس کی قیمت 1214 پاؤنڈؑ یا 1386 یورو یا 1615 ڈالر ہوگی۔ ڈیوائس کے ساتھ 3 سال کی وارنٹی بھی ہوگی۔

تاریخ اشاعت : اتوار 24 جون 2018

Share On Whatsapp