Asus ZenFone Ares launched with Snapdragon 821

اسوس نے سنیپ ڈریگن 821 اور 8 جی بی ریم کے ساتھ Asus Zenfone Ares متعارف کرا دیا

اسوس نے خاموشی سے بغیر کسی تقریب کا انعقاد کیے اور بغیر کوئی  پریس ریلیز جاری کیے  ایک نیا فون Asus Zenfone Ares متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون میں اسوس نے آگمنٹڈ رئیلٹی اور ورچوئل رئیلٹی پر فوکس کیا ہے۔ اس کا ہارڈ وئیر پچھلے سال متعارف کرائے گئے ZenFone AR جیسا ہے۔
16:9 ایسپکٹ ریشو   اور کیو ایچ ڈی ریزولوشن (1440 x 2560 پکسل) کے ساتھ  یہ فون 5.7 انچ  سپر ایمولیڈ پینل    کا حامل ہے۔
اس فون کے ڈسپلے میں  دھوپ میں بہتر دکھائی  دینے کےلیے Tru2life ٹیکنالوجی اور دوسرے فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔


ZenFone Ares میں سنیپ ڈریگن 821 چپ سیٹ کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی  یو ایف ایس 2.0 قابل توسیع سٹوریج ہے۔اس فون کا ہارڈ وئیر گوگل کی ARCore ٹیکنالوجی سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
اس فون میں ہائی ریزولوشن PixelMaster 3.0 لینز کے ساتھ 23 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔
فون میں اینڈروئیڈ نوگٹ انسٹال ہے اور اس میں کوئیک چارج 3.0 سپورٹ کے ساتھ 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
ملٹی میڈیا کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے فون میں SonicMaster 3.0 Hi-Res Audio 384 kHz آڈیو ڈی کوڈر اور 7.1 سراؤنڈ کے ساتھ  ڈی ٹی ایس ہیڈ فون کی سپورٹ ہے۔
فی الحال اس فون کو صرف تائیوان کی مارکیٹ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کی قیمت قریباً 333 امریکی ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 19 جون 2018

Share On Whatsapp