You can now like shared pictures videos and albums in Google Photos

اب آپ گوگل فوٹوز میں شیئرڈ تصاویر، ویڈیوز اور البمز لائک کر سکتے ہیں

گوگل کی جاری کی گئی  سرور سائیڈ اپ ڈیٹس  کے بعد گوگل فوٹوز کے صارفین  شیئر کی ہوئی تصاویر ، ویڈیوز یا البمز کو لائک کر سکتے ہیں۔یعنی اگر آپ کے کسی دوست نے آپ کے ساتھ کوئی تصویر شیئر کی ہے تو آپ سکرین کے نیچے دل کے آئیکون پر ٹیپ کر کے اسے لائک کر سکتےہیں۔ آپ کے لائک کرنے پر  تصویر شیئر کرنے والے صارف کو اس کا نوٹی فیکیشن بھی  ملے گا۔دوسرے صارفین جن کے ساتھ  تصاویر یا ویڈیو شیئر کی ہوگی، انہیں بھی معلوم ہوجائے گا کہ اس تصویر کا ویڈیو کو مزید کس صارف نے لائک کیا ہے۔


گوگل فوٹوز کا یہ فیچر اکثر صارفین کے پاس ظاہر ہو رہا ہے۔اگر یہ فیچر آپ کے پاس ظاہر نہیں ہو رہا تو چند دنوں تک آپ بھی شیئر کی ہوئی تصاویر، ویڈیوز یا البمز لائک کر سکیں گے۔
گوگل فوٹوز 16 میگا پکسل اور 1080p HD تصاویر کو محفوظ کرنے کے لیے لامحدود سٹوریج فراہم کرتا ہے۔ گوگل فوٹوز کی وجہ سے ہی آپ تصاویر ؑڈیلیٹ کر کے اپنے موبائل یا ٹیبلٹ کی سٹوریج میں اضافہ کر سکتے  ہیں۔ اس ایپلی کیشن میں 14 فلٹرز شامل ہیں، جن سے آپ اپنی تصاویر کو پرسنلائز کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ اپنی تصاویر کسی بھی ای میل ایڈریس، فون نمبر یا رابطہ پر براہ راست ایپ سے ہی شیئر کر سکتے ہیں۔
گوگل فوٹوز کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 جون 2018

Share On Whatsapp